ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 18.02.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 18.02.20

1361733
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 18.02.20

*** روزنامہ حریت: "ترکی اور روس باہمی تعاون کو جاری رکھے ہوئے ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل روسی اخبار ازوستیا کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔ بیانات میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ ادلب کے معاملے میں کسی حتمی سمجھوتے  کے لئے  ترکی اور روس کے درمیان تعاون جاری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں شام کے مسئلے کو ترکی اور روس کے باہمی تعاون پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دینا چاہیے۔

 

*** روزنامہ صباح:" ترکی کے 3 بڑے بیراجوں میں توانائی کی پیداوار میں 106 فیصد اضافہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اتاترک، کھارا کھایا اور کیبان ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹوں میں سال 2019   کے دوران بجلی کی پیداوار  اس سے پہلے کے سال   کے مقابلے میں 106 فیصد زیادہ رہی۔ مذکورہ بیراجوں میں سال 2018 میں 11 بلین 49 ملین کلو واٹ بجلی پیدا کی گئی جس کی شرح گذشتہ سال کے دوران 106 فیصد اضافے کے ساتھ 22 بلین 790 ملین کلو واٹ  تک پہنچ گئی۔

 

*** روزنامہ اسٹار:" اٹلی کی طرف سے ترکی کی مقامی گاڑی کی تعریف" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اٹلی کے گیلری منیجر لوکا مولیناری  نے کہا ہے کہ  ترکی کی گاڑی بہترین اور عصری تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کی گئی ہے۔ گاڑی  نہ صرف ماحول کی قدر و قیمت میں اضافہ کرے گی بلکہ  قومی اور معاشرتی شناخت کی بھی عکاس ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق : "ترکی کا 52.4  فیصد خوش اور 70 فیصد پُر امید ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے شماریاتی ادارے نے کل سال 2019  میں حیاتیاتی خوشی و اطمینان کے تحقیقی اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2019 میں ترکی میں 18 اور اس سے زائد عمر کے خوش افراد کی شرح 52.4  فیصد رہی اور اسی دور میں مستقبل کے بارے میں پُر امید افراد کی شرح 70 فیصد رہی ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: " انسانی اعضاء  کا تھری ڈائمینشن نقشہ " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جرمنی میں مقیم اور بائیو ٹیکنالوجی  کے شعبے میں کام کرنے والے ترک سائنس دان ڈاکٹر علی ایر ترک  اور ان کی ٹیم نے انسانی آنکھ اور گردے کا تھری ڈائمنشن نقشہ تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سائنس کی دنیا میں ایر ترک کی اس خدمت کو کینسر، اعضاء کی تیاری  یہاں تک کہ ذہنی نقشے کی تیاری کے لئے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں