ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

17.02.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق "ایردوان : پیداواری سطح میں ریکارڈ اضافہ"

صدر رجب طیب ایردوان نے کل  ٹیکنو پارک۔استنبول  سیکنڈ اسٹیج  کی افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہو رہاہے ، اسی  دوران  ہمارے کارخانوں میں مصنوعات کی پیداوار میں ریکارڈ سطح  کا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

روزنامہ حریت "وزیر  چاوش اولو کی جانب سے لاوروف  سے ادلیب میں حملہ آور  کا سد باب کرنے کی  ضرورت  کا اظہار"

وزیرِ خارجہ میولود  چاوش اولو نے "56 ویں میونخ سیکورٹی کانفرس" میں شرکت کی غرض سے دورہ میونخ کے دوران کل اپنے روسی ہم منصب سرگئضے لاوروف سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "  میں نے ادلیب میں حملوں کے سدِ باب اور اب   پائدارفائر بندی کے قیام کی  ضرورت    پر لاورف سے بات چیت میں  زور دیا ہے۔"

روزنامہ وطن "قومی پیداوار راڈار کی تیاری آخری مرحلے میں  داخل"

ترکی  کے  پہلے سول ہوا بازی مقصد کے حامل راڈار نظام   کی تیاری اب  حتمی مرحلے میں  داخل ہو چکی ہے۔ غازی این تپ   ہوائی اڈے  پر کنٹرول ٹاور اور راڈار عمارت کی تعمیر مکمل ہو  چکی ہے تو نیشل واچ راڈار  تجرباتی مرحلے کے بعد    ہوائی اڈے پر نصب کر دیا جائیگا۔ صنعت و ٹیکنالوجی امور کے وزیر مصطفی ٰ وارانک  کا کہنا ہے کہ "نیشنل واچ راڈار  کی بدولت ہمارے طیارے کہیں زیادہ محفوظ طریقے سے اُتر اور پرواز کر سکیں  گے۔

روزنامہ سٹار "ترکی  نے صنعتی پیداوار میں میں اضافے کے حوالے سے یورپی یونین کے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا"

شرح نمو کے نمایاں عناصر میں سے ایک صنعتی پیداوار،    یورپی یونین میں دسمبر 2019 میں  سالانہ طور پر 3٫6 فیصد  کی شرح سے کمی  کا شکار رہی ہے تو ترکی میں اسی دورانیہ میں اس کی شرح میں 8٫6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،  جس نے یورپی یونین کے تمام تر ممالک کو انفرادی طور پر بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

روزنامہ خبر ترک "ترک ہوائی فرم  کا  ہوائی پُل، لاطینی امریکی ممالک  کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ"

ترک ہوائی فرم  کے لاطینی امریکہ اور ترکی کے مابین  آمدورفت کا پُل قائم کرنے پر  خاصکر تجارتی حجم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  ترکی اور لاطینی ممالک کے مابین تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ہے تو ترک ہوائی فرم نے  اس منڈی میں  سال  2019 میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 61٫5 فیصد    کے اضافے  کے ساتھ  35 ہزار 415 ٹن کارگو  اور ڈاک کی نقل و حمل کی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں