ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.02.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.02.20

1359461
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.02.20

*** روزنامہ اسٹار: "شمالی مقدونیہ میں سب سے زیادہ ہردلعزیز لیڈر  رجب طیب ایردوان " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ شمالی مقدونیہ  میں کروائے گئے ایک سروے کے مطابق ہردلعزیز لیڈروں کی فہرست میں صدر رجب طیب ایردوان  کا نام پہلے نمبر پر ہے۔ سروے میں شریک ہونے والوں کے 60 فیصد نے صدر ایردوان کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: : ہم اضافی یونٹیں بھیج رہے ہیں ،فیلڈ کو کنٹرول کریں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر دفاع حلوصی آقار  نیٹو اجلاس میں شرکت کے لئے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں ہیں جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ "ہم ادلب میں فائر بندی  کے قیام اور اس فائر بندی کو پائیدار بنانے کے لئے اضافی یونٹیں بھیجیں گے۔ ادلب میں  متعصب  حلقوں سمیت فائر بندی پر عمل نہ کرنے والے ہر فریق  کے خلاف ہم فوجی طاقت سمیت ہر  تدبیر استعمال کریں گے ۔

 

*** روزنامہ صباح: "21  مہینوں کے ریکارڈ تک پہنچ گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیرِ صنعت و تجارت مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ ماہِ دسمبر میں صنعتی پیداوار میں سالانہ 8.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ گذشتہ  21 مہینوں کا ریکارڈ اضافہ ہے۔ اس وقت ہم اس کارکردگی کو مستحکم بنانے اور پیداوار میں قائدانہ بڑھوتی  پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ ہم ایک ایسے سال کے لئے محنت کر رہے ہیں کہ جو تیز ترین ترقی، رئیل اسٹیٹ کی مضبوطی اور روزگار میں اضافے کا سال ہو۔

 

*** روزنامہ وطن: "استنبول ائیر پورٹ پر بلا معاوضہ بے بی پرام کی سہولت"  کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول ائیر پورٹ  کی اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں کے ٹرمینل  پر داخلہ اور خروج کرنے والے مسافروں کی منزل پر بے بی پرام  کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان بے بی پراموں کو نومولود سے  6 سال  تک کی عمر کے بچوں  کے والدین بلا معاوضہ استعمال کر سکیں گے۔



متعللقہ خبریں