ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 13.02.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 13.02.20

1358871
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 13.02.20

*** روزنامہ ینی شفق : "حملے جاری رہے تو ہم سوچی سمجھوتے  کے پابند نہیں رہیں گے اور انتظامی فورسز کو ہر جگہ پر نشانہ بنائیں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نےحزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے گروپ اجلاس سے خطاب  میں شام کے علاقے ادلب میں متوقع اقدامات  کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ اگر مانیٹرنگ چوکیوں یا پھر دیگر جگہوں پر ہمارے فوجیوں کو معمولی سا بھی نقصان پہنچا تو ہم آج سے سوچی سجھوتے سے دستبردار ہو جائیں گے اور انتظامی فورسز  کو ہر جگہ پر نشانہ بنائیں گے۔

 

*** روزنامہ صباح: "انقرہ میں اہم مذاکرات" صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے امریکہ کے شام کے لئے نمائندہ خصوصی جمیز جیفری  کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات میں انہوں نے کہا ہے کہ ادلب میں ترکی کی مانیٹرنگ چوکیوں پر انتظامی فورسز کے حملے ناقابل قبول ہیں۔ قالن نے ترک فوجیوں اور ترک شہریوں  کے دفاع کے معاملے میں ترکی کے عزم پر زور دیا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " ترکی کا ایف۔35 پروگرام سے اخراج مالیت میں اضافہ اور فروخت میں کمی کر دے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2021 کے مالی بجٹ کے لئے تقریباً 4.8 ٹریلین ڈالر   کی تجویز کانگریس میں بھیج دی ہے۔ بجٹ تجویز میں دفاع اخراجات میں ایک شق قابلِ توجہ ہے۔ شق میں کہا گیا ہے کہ اگر ترکی کو ایف۔16 طیاروں کے تیاری پروگرام سے خارج کیا گیا تو اس سے پروگرام کے مصارف میں اضافہ اور فروخت میں کمی ہو جائے گی۔

 

*** روزنامہ حریت: " استینبول ائیر پورٹ ترکی کے 82 ویں ضلعے کی طرح خدمات سرانجام دے رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول ائیر پورٹ  اپنے مسافروں کی تعداد ، صرف کے اعداد و شمار ، خریداری مراکز اور ایک شہر کے لئے ضروری تمام اداروں کے ساتھ حقیقی معنوں میں ترکی کے ایک 82 ویں ضلعے کی طرح خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ استنبول ائیر پورٹ  یومیہ 2 لاکھ مسافروں اور 12 سو طیاروں کی میزبانی کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں ہوٹلوں ، صحت کے مراکز، میڈیکل اسٹوروں اور دیگر متعدد  اداروں کے ساتھ  ایک چھوٹے شہر  کی طرح توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " 2020 کا سال پاتارا سال ہو گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزارت ثقافت و سیاحت نے سال 2020 کے مرکزی خیال کے لئے ضلع انطالیہ  کی تحصیل کاش  کے تاریخی شہر پاتارا کا انتخاب کیا ہے۔ آثار قدیمہ کی کھدائیوں نے ثابت کیا ہے کہ  اس شہر کی تاریخ  8 ویں صدی قبل مسیح  تک جاتی ہے اور سانٹا کلاز کے نام سے پہچانی جانے والی شخصیت عزیز نکولس کی پیدائش بھی اسی علاقے میں ہوئی۔



متعللقہ خبریں