ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.01.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.01.20

1342064
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.01.20

***روزنامہ حریت: " یہ ناقابل قبول ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل شام ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کی اور خارجہ پالیسی کی حالیہ پیش رفتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے قاہرہ آفس پر مصری پولیس کا چھاپہ ناقابل قبول ہے۔ ہم اس بارے میں ضروری رابطے کر رہے ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک: " ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ لیبیا میں فائر بندی کا احتمال نہیں رہا " وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ لیبیا اور ادلب میں ترکی کی کوششوں کا مقصد سیاسی حل ، امن و امان کا قیام  اور خونریزی کا خاتمہ ہے۔ کل شام دارالحکومت انقرہ میں ذرائع ابلاغ کے اداروں کے ساتھ کانفرنس میں آقار نے کہا ہے کہ ابھی ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ لیبیا میں فائر بندی کا احتمال نہیں رہا۔ اس معاملے میں ابھی کاروائیاں جاری ہیں۔

 

*** روزنامہ وطن: "پیک جان کی طرف سے مراکش میں دو طرفہ سرمایہ کاری کی اپیل" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیرِ تجارت رخسار پیک جان نائیجیریا میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد  کل مراکش کے دارالحکومت رباط پہنچیں جہاں انہوں نے شاہی پیلس میں صنعت و تجارت اورگرین اینڈ ڈیجیٹل اکانومی کے وزیرمولائی حفیظ العلامی  کے ساتھ ملاقات کی۔ یہاں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ مراکش ترکی کے اہم ساجھے داروں میں سے ایک ہے۔ ہم اس ملک میں ترک سرمایہ کاروں کے مزید سرمایہ کاری کرنے کے منتظر ہیں۔  ہم بھی مراکش کے کاروباری حضرات کو ترکی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار : " ترکی کی آٹو بس اور منی بس کی برآمدات 2 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی برآمدات میں سال کے حوالے سے اوپر تلے 14 ویں دفعہ آٹو موٹیو سیکٹر  کے 6 گروپوں میں سے آٹو بس اور منی بس کی بیرونی ممالک کے ہاتھ فروخت سال 2019 میں 2 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ سیکٹر نے گذشتہ سال سب سے زیادہ تجارت فرانس  کے ساتھ کی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق :" ترکی میں حالیہ 49 سالوں کا گرم ترین سال" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ گذشتہ سال ترکی میں درجہ حرارت کے معمول سے زیادہ رہنے کی وجہ سے یہ سال حالیہ 49 سالوں کا گرم ترین سال رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار  کے مطابق گذشتہ سال اوسط گرمی 1.3 درجے اضافے کے ساتھ 14.8 تک پہنچ گئی۔



متعللقہ خبریں