ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.01.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.01.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.01.20

*** روزنامہ وطن: "صدر ایردوان جرمنی کے دورے پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان برلن کانفرنس میں شرکت کے لئے 19 جنوری  کو جرمنی کے دارالحکومت برلن کا دورہ کر رہے ہیں۔ ترکی کی کوشش سے لیبیا میں طے پانے والی فائر بندی اور مشرقی بحر روم  کی پیش رفتیں برلن کانفرنس کے ایجنڈے کے ترجیحی  موضوعات ہوں گے۔ کانفرنس میں شامل ممالک فائر بندی   کو پائیدار بنانے اور لیبیا بحران کے سیاسی حل کے موضوعات پر جامع تبادلہ خیالات کریں گے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "کنال استنبول میں غیر ملکیوں کی دلچسپی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر  برائے رسل و رسائل اور انفراسٹرکچر جاہد طور خان نے کہا ہے کہ کنال استنبول سے گزرنے والے جہازوں سے متوقع کم سے کم سالانہ اجرت کی مالیت ایک بلین ڈالر کے لگ بھگ ہو گی۔ طور خان نے کہا ہے کہ ہالینڈ، بیلجئیم اور فرانس کی فرمیں کنال استنبول  منصوبے سے دلچسپی لے رہی ہیں۔ کنال استنبول کی ضرورت  پر بات  کرتے ہوئے  انہوں نے کہا ہے کہ استنبول باسفورس بین الاقوامی بحری رسل و رسائل کے لئے استعمال کیا جانے والا ایک سمندری راستہ ہے  جسے بھاری بحری ٹریفک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق : "12 ماہ  کا کرنٹ سرپلس 2 بلین 725 ملین  ڈالر ہو گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اگرچہ کرنٹ اکاونٹ  نے 2019 کے ماہِ نومبر میں 518 ملین ڈالر کا خسارہ دیا  لیکن اس کے باوجود جاری کئے گئے حالیہ اعداد و شمار  کے ساتھ 12 ماہ کا کرنٹ سرپلس 2 بلین 725 ملین ڈالر رہا۔ سیاحت کے شعبے سے حاصل ہونے والی آمدنی 2018 کے ماہِ نومبر کے مقابلے میں 177 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ ایک بلین 414 ملین ڈالر  تک پہنچ گئی۔

 

*** روزنامہ صباح: "اسٹاک مارکیٹ کا ریکارڈ، سود واحد رقم کی طرف جا رہا  ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ مالیاتی منڈیوں میں گذشتہ ہفتے شروع ہونے والی خوشگواری  اضافے کے ساتھ جاری ہے۔ اسٹاک مارکیٹ استنبول 2 سال کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار سے بڑھ گیا ہے تو دوسری طرف شرح سود 10.72 فیصد کے ساتھ جنوری 2017 سے لے کر اب تک کی کم ترین سطح پر گر گئی ہے۔ ترکی کا رِسک پریمئیم بھی گذشتہ 20 ماہ  کی کم ترین سطح پر ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار : " وزیر تجارت رخسار پیک جان افریقہ کے دورے پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر تجارت رخسار پیک جان اپنے وفد کے ہمراہ آج نائیجیریا کے دورے پر روانہ ہو رہی ہیں ۔ دورے کا مقصد کام کے نئے امکانات پیدا کرنا ہیں۔ دورے میں افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کارانہ تعلقات کے حامل ترک کاروباری حضرات  بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ یہاں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وزیر تجارت 15 جنوری کو مراکش کے دارالحکومت رباط کا دورہ کریں گی جہاں وہ مراکش۔ترکی سرمایہ کاری  و کاروباری  ماحول فورم  اور مراکش۔ ترکی کمبائن کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گی۔



متعللقہ خبریں