ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 05.12.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 05.12.19

1318172
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 05.12.19

*** روزنامہ خبر ترک: " جن کی نظر شام کی زمین پر ہے وہ شام سے نکل جائیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ موضوع ملّی سلامتی ہو تو ،ترکی کسی سے اجازت لئے بغیر آپریشن کرنے کی صلاحیت کا حامل ملک ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک شام سے دہشت گرد نکل  نہیں جاتے ہم وہیں رہیں گے۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری نظریں شام کی زمین پر نہیں ہے لیکن جو اس لالچ میں  ہیں وہ فوراً شام کو ترک کر دیں۔

 

*** "ترکی نے نیٹو سربراہی اجلاس میں اپنے ہدف کو حاصل کر لیا ہے" یہ سرخی ہے روزنامہ اسٹار کی۔ اخبار لکھتا ہے کہ ترکی کے اعتراضات کے باوجود امریکہ کے، YPG کو دہشت گرد قرار نہ دینے کے جواب میں ترکی نے بھی بالٹک ممالک کے نئے دفاعی پلان کو ویٹو کر دیا۔ اس مصمّم روّیے  کے نتیجے میں نیٹو  سربراہی اجلاس میں انقرہ اپنے ہدف تک رسائی میں کامیاب ہو گیا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے جاری کردہ اعلامیے میں نیٹو اتحاد کی سال 2015 میں شائع کردہ اور وائے پی جی کو دہشت گرد قرار دینے والی دستاویز کا حوالہ دیا ہے اور کہا ہے کہ " دہشتگردی اپنی تمام تر اقسام اور ان کے اظہار کے ساتھ ہم سب کے لئے خطرہ ہے"۔

 

*** " ترکی نے مشرقی بحرِ روم میں کھلے جانے والے کھیل کا بھانڈا پھوڑ دیا" یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ ینی شفق نے ۔ اخبار لکھتا ہے کہ ترکی کے لیبیا کے ساتھ طے کردہ بحری اختیار کے علاقوں کی حد بندی سمجھوتے کا جائزہ لیتے ہوئے وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ " اس سمجھوتے کے ساتھ ہم نے مشرقی بحرِ روم میں ترکی کو کھیل سے باہر رکھنے کے لئے جاری تمام کاروائیوں کے ہاتھ باندھ دئیے ہیں"۔

 

***روزنامہ صباح  " 2020 ترکی کا سال" کی سرخی  سے شائع کردہ خبر میں لکھتا   ہے کہ ترکی کی اقتصادیات  نے تیزی سے سنبھالا لے کر مقامی و غیر ملکی سرمایہ کار  کی اشتہا کو چمکا دیا ہے۔ سال 2020 میں ترکی کی اقتصادی  بڑھوتی میں    اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی کی توقع کی جا رہی ہے۔  نئے سال میں 15 بلین ڈالر سے زائد  غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

 

*** اور اب باری ہے روزنامہ حریت کی۔ اخبار "دنیا کے مقبول ترین سیاحتی شہروں کا اعلان کر دیا گیا، ترکی سے 2 شہر فہرست میں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ سیکٹروں، ممالک اور صارفین کے بارے میں عالمی سطح پر سروے کرنے والی  برطانوی آرگنائزیشن یورومونیٹر انٹرنیشنل نے سب سے زیادہ سیاح کھینچنے والے شہروں کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ میں ترکی سے استنبول اور انطالیہ بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2018 میں 13 ملین 4 لاکھ 33 ہزار اور 2019 میں 14 ملین 7 لاکھ 15 ہزار 900 سیاحوں نے استنبول  کی سیر کی۔  جبکہ سال 2018 میں انطالیہ کی سیر کرنے والے سیاحوں کی تعداد 12 ملین 4 لاکھ 38 ہزار 800 اور 2019 میں 13 ملین 3 لاکھ 32 ہزار 100 رہی۔  



متعللقہ خبریں