اخبارات کی جھلکیاں

4/12/19

اخبارات کی جھلکیاں

 صدر  رجب طیب ایردوان نے   لندن میں   منعقدہ شام کانفرنس کے 4 رکنی اجلاس  کے دوران    اسٹریٹیجک  اتحاد  کا   مستحکم  نام"   ترکی"  نامی   ایک کتاب  جرمن چانسلر مرکل،برطانوی وزیراعظم بورس جانسن  اور فرانسیسی ہم منصب  امانویل ماکروں کو پیش کی ۔ روزنامہ صباح کےمطابق اس 4 زبانوں    پر مشتمل کتاب  میں  ترکی کی نیٹو میں   پیش کردہ  معاونت  اور فرائض  کی   تفصیل بیان کی گئی ہے۔

 

 روزنامہ وطن  کا لکھنا ہے کہ  لیتھوانیا کے وزیر خارجہ  لیناس لینکیویس    نے امریکہ کے  علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم  پی کےکے    کو خطرہ  ظاہر نہ کرنے پر مبنی  بیان  کے جواز میں  کہا کہ       ترکی  کی طرف سے بالٹک ممالک      کے پیش کردہ سلامتی  کے حوالے سے پلان    کی مخالفت کرنے پر  اس سے بات چیت کا  سلسلہ جاری ہے ۔

روزنامہ خبر ترک    نے لکھا ہے کہ  قطر کے مالیاتی بینک   کے صدر یوسف الجیدہ  نے  بتایا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ سرمایہ کاری جاری رکھےگا جس میں بینک کاری    سمیت     شعبہ املاک  بھی شامل ہے    جس کےلیے 10 ارب ڈالرز کا 35 فیصد حصہ  سرمایہ کاری میں لگایا بھی جا چکا  ہے ۔

 

 روزنامہ ینی شفق کے مطابق ،  برطانیہ  کے ادارہ برائے  تفتیش   اقتصادی منڈی یورو مونیٹر انٹرنیشنل  نے اپنی رپورٹ میں استنبول   کو پسندیدہ  شہروں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔  بتایا  گیا ہے اس شہر کی سیر کےلیے آنے والوں کی تعداد  میں 25 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ  دیکھنے میں آیا ہے۔

 

 روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ   اسلامی  تعاون تنظیم    کے تحت   استنبول میں حلال  صنعتی نمائش  7 ویں بار منعقد ہوئی  جس میں 40ہزار زائرین  نے شرکت  کی  اور 50  ممالک نے اپنے اسٹال لگائے حتی  10 ممالک کے 270 سے زائد باورچیوں  کے درمیان  مقابلہ بھی   کروا یا گیا ۔

 


ٹیگز: اخبارات

متعللقہ خبریں