ترکی کے اخبارات سے جھلیکیاں - 02.12.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1316069
ترکی کے اخبارات سے جھلیکیاں - 02.12.2019

سامعین کرام۔    آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

روزنامہ  خبر ترک : "چاوش اولو:  کنال استنبول  سے تاریخ بدل جائے گی "

***وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا جب ہم استنبول میں "کینال استنبول"  کی کھدائی کے کام کا آغاز  کریں گے  تو  سمندری نقل و حمل کے معاملات میں دنیا کی  تاریخ بدل جائے گی ، یہ ایک  اہم موڑ ہو گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار  کل  انطالیہ  شہر  کے ایک ہوٹل میں منعقد تقریب میں   جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے بحیرہ روم کے خطے کی میٹنگ میں یوتھ ونگ  سے خطاب کرتے ہوئے  کیا اور ترکی  کے  مضبوط ہونے کے دور میں پیدا ہونے والے مسائل  پر روشنی ڈالی ۔

 

***روزنامہ  صباح:  "وزارتِ دفاع : دہشت گرد حملوں کے خلاف چیکنگ  پوائنٹس  تعمیر کررہی ہے "

وزارت دفاع   نے  دہشت گرد تنظیم پی کے کے / وائی پی جی  کے  دہشت گرد حملوں  کی روک تھام کے لیے  اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے سے روکنے کے لیے مختلف مقامات پر چیکنگ  پوائنٹس تعمیر  کیے ہیں۔

 

***روزنامہ   وطن :  وزارت کی جانب سے  باخبر کرنے کے بعد جلاوطن کردیا گیا "

وزارت داخلہ کی جانب سے دیئے گئے ایک بیان میں  کہا گیا ہے کہ   غیر ملکی دہشت گرد جنگجوؤں (وائی ٹی ایس) نے کی ان کے ملک حوالگی  جاری ہے۔ اس بیان کے تناظر میں کل  ایک   آئرش باشندے کو   ملک بدر کردیا گیا۔

 

***روزنامہ  سٹار: "  غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 41 ملین تک پہنچ چکی ہے"

ترکی آنے والے غیر ملکی  سیاحوں کی تعداد میں   اس سال  کے 10 ماہ میں  گزشتہ سال کی اسی مدت میں 14:47   فیصد اضافہ ہوتے ہوئے    یہ تعداد 40 ملین 719 ہزار 786  تک پہنچ گئی ہے۔ ا س سال کے پہلے 9 ماہ کے  دوران  ترکی 36 ملین 428 ہزار غیرملکی سیاح تشریف لائے۔

 

***روزنامہ   ینی شفق:   " ڈاؤن سنڈروم کھلاڑی طلحہ احمد ایردیم  کی تاریخی کامیابی "  

طلحہ احمد ایردیم نے  ڈاون  سنڈروم کے  جوڈو  عالمی چیمپئن شپ میں طلائی  تمغہ جیت کر اس میدان میں ترکی کو پہلا  گولڈ میڈل دلوانے  میں کامیابی حاصل کی ہے۔



متعللقہ خبریں