ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

08.11.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک "صدر ایردوان کی اپیل  میں گہری  دلچسپی " عنوان کے تحت اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ "مستقبل کے لیے سانس بنو"      نعرے کے ساتھ 28 اکتوبر کو شروع کردہ 11 ملین کی تعداد میں شجر کاری کی  مہم میں گہری دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے۔ 11 ملین 47 ہزار پودے لگانے کے ہدف کو چند دنوں میں پار کر لیا گیا اور  ابتک 12 ملین 9 لاکھ16 ہزار پودوں کا اسٹاک جمع ہوا ہے ۔  صدر رجب طیب ایردوان نے   11 نومبر کے دن صبح گیارہ بجکر گیارہ منٹ پر بیک وقت  منعقد ہونے والی  شجر کاری کی مہم چلانے  کی  ترک عوام سے اپیل کی تھی۔

روزنامہ ینی شفق "آنقہ  نے فضا میں 26 گھنٹے 30 منٹ تک پرواز کرتے ہوئے ریکارڈ  توڑ ڈالا"

ترک قومی  ڈراون آنقہ  نے ایک دن سے بھی طویل پرواز سر انجام دی ہے۔26 گھنٹے 30 منٹ تک  تسلسل سے پرواز کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کرنے والا آنکا   شب و روز ، خراب  موسمی حالات  میں  بھی  گشت، نگرانی،  ثابت  و متحرک ہدف کا تعین،  تعین اور تعاقب ،  بر وقت مناظر کی ترسیل  جیسی متعدد خصوصیات کا مالک ہے۔

روزنامہ سٹار" امریکہ ، ترکی ہمارے  طیاروں کی نگرانی شروع کر دے گا"

امریکی وزارت ِ دفاع کے سیکرٹری ایلن ایم لارڈ نے  اعلان کیا ہے کہ ترکی، روس سے خریدے گئے ایس۔400 فضائی دفاعی نظام کے ذریعے   عنقریب خطے میں پرواز کرنے والے طیاروں کی نگرانی کر سکنے کا اہل بن جائیگا۔ ایلن ایم لارڈ نے پینٹاگون میں پریس بریفنگ میں اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے   کہا ہے کہ  ترکی کے ایس۔ 400 فضائی دفاعی نظام کے  رواں سال کے اختتام تک مکمل طور پر فعال بننے کی توقع کی جاتی ہے۔

روزنامہ صباح "یورپی یونین : ترک معیشت سرعت سے بہتری  کی جانب گامزن ہے"

یورپی یونین کی 2019 موسم ِ خزاں اقتصادی توقعات  رپورٹ میں توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ   ترک اقتصادیات  ،گزشتہ برس کے زر مبادلہ بحران کے بعد سے  مالی  پروگراموں اور برآمدات میں اضافے کی بدولت توقع سے بڑھ کر  مضبوطی سے ہمکنار ہوئی ہے۔  اس رپورٹ میں تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ترک معیشت سال 2020 میں 3٫1 فیصد اور 2021 میں 3٫5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔

روزنامہ حریت "کروڑ پتیوں کے بینکوں میں  مجموعی اثاثوں میں  9 ماہ میں 145٫4 ارب لیرے کا اضافہ"

بینکوں  میں ایک ملین  اور اس سے زائد  ترک لیرے جمع ہونے والے ترک کھاتہ داروں  کے اثاثوں کی مقدار میں  145٫4 ارب  لیرے    کا اضافہ ہوا ہے۔  کروڑوں پتیوں  کی تعداد ماہ ستمبر کے اختتام  تک 2 لاکھ 6 ہزار 889   ریکارڈ کی گئی ہے تو   بینک کاکھاتوں کی مجموعی رقوم  کی مقدار 1 ٹریلین 225 ارب 273 ملین ترک  ہے۔



متعللقہ خبریں