اخبارات کی جھلکیاں

وزیر چاوش اولو 20 تا 21 جون ایران کا دورہ سر انجام دیں گے

1221055
اخبارات کی جھلکیاں

وزیر دفاع خلوصی عقار نے امریکی قائم مقام   وزیر دفاع پیٹرک شناہن   کی طرف سے روسی سے حاصل   ایس 400 دفاعی نظام سے متعلق موصول شدہ خط  کا جواب دیا  ہے ۔ روزنامہ خبر ترک    کے مطابق ، وزیر دفاع نے اپنے خط میں    اس بات کا اظہار کیا کہ اہ م اتحادی ملک  سے اس طرح کے خط کی موصولی  مایوس کن   ہے ۔ہم نے اپنی جانب سے امریکہ کے تمام شکوک و شبہات     اور تشویش دورکرنے  کی پوری کوشش کی  ہے اور  امید کرتےہیں کہ   امریکہ  دوستی و باہمی احترام   کے تحت   اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد کرے گا۔

 

 روزنامہ صباح  کا لکھنا ہے کہ ترکی بھر میں    مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ  ادا کی گئی ۔  نما  ز کے بعد موجودہ   آمر صدر السیسی کےخلاف احتجاجی مظاہرے بھی  کیے گئے۔

 روزنامہ اسٹار   کے مطابق  ،وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دون میز نے  بتایا ہے کہ   شمالی  ترک قبرص  میں تیل کی تلاش کےلیے  یاووز نامی  ایک بحری جہاز روانہ کیا جائے گا۔  وزیر نے مزید کہا کہ یہ جہاز   اجازت لینے کے بعد جولائی سے وہاں  تلاش کا کام شروع کر دے گا۔

 

  روزنامہ ینی شفق   نے  لکھا ہے کہ    ترکی    کی جیو تھرمل توانائی  کی  استعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں   21 فیصد بڑھتےہوئے 1282  میگا واٹ تک  جا پہنچی ہے جو کہ اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

 

 روزنامہ وطن    نے خبر  دی ہے کہ   ترکی نے  ماہ اپریل کے دوران   یورپی یونین کو  827اعشاریہ 7 ملین  یورو کی فاضل  برآمدات کی ہیں،یورپی دفتر شماریات  کےمطابق ، یورو زون   کی سال رواں پر مبنی  عالمی تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق ، ترکی نے  اپریل کے مہینے میں  یورپی یونین کو مجموعی طور پر 6 ارب  8  لاکھ 94 ہزار 800    یورو  کی برآمدات کیں  جبکہ درآمدات کا تناسب 6 ارب 67 اعشاریہ 1 ملین یورو  رہا ۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں