اخبارات کی جھلکیاں

12/06/19

اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ اسٹار کے مطابق ، روس کے نائب وزیر خارجہ   سرگی ریابکوف  نے  کہا ہے کہ امریکی  اعتراضات کے باوجود  انقرہ اور ماسکو کے درمیان  ایس 400 دفاعی نظام معاہدے میں کسی قسم   کی تبدیلی کا سوال نہیں ہے ۔

 

 روزنامہ صباح  نے  لکھا ہے کہ  جرمن  نائب وزیر اقتصادیات و توانائی تھامس باریس نے    کہا ہے کہ  ترکی اور جرمنی کے درمیان توانائی،مواصلات اور سیاحت کے شعبوں میں  تعاون       کی استعداد ناقابل   یقین حد تک زیادہ ہے ۔

 

 روزنامہ وطن  نے خبر دی ہے کہ  استنبول  کے برآمد کنندگان نے خبر دی ہے کہ  اس سال  جنوری تا  مئی کے درمیان    ،تیار ملبوسات، موٹر سازی ، مجوہرات ،پھلوں اور سبزیوں   سمیت 27 دیگر شعبوں     نے  29٫8 ارب ڈالرز کی مصنوعات دنیا کے 227  شہروں کو برآمد کی ہیں۔

"  روسی سیاحوں کی پہلی ترجیح  ترکی  ہے " یہ خبر روزنامہ خبر ترک نے  لگاتےہوئے لکھا ہے کہ  سال رواں کے ابتدائی 5 مہینوں   میں  ترکی کی سیر کو آنے والے روسی سیاحوں کی تعداد 13 لاکھ رکارڈ کی گئی  جو کہ یورپی ملک ایسٹونیا کی آبادی کے مساوی ہے۔ حکام کا خیال ہے  کہ  سال کے آخر تک 60 لاکھ سے زائد  روسی سیاح   ترکی  آئیں گے۔

 

 روزنامہ حریت    کےمطابق ، ترک ضلع آئیدین  کے  سیاحتی قصبے قوش آ داسی   کی بندر گاہ پر  4  مسافر بردار بحری جہاز لنگر انداز ہوئے جس پر سوار  4800 سیاحوں اور  عملے کے 2370 افراد نے   قصبے اور قریب واقع  تاریخی مقامات    کی زیارت کی ۔

 

 

 

 

 


ٹیگز: اخبارات

متعللقہ خبریں