ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

29.03.19

1173143
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت "صدر ایردوان کی جانب سے غیر متوقع پروگرام میں سنسنی خیز پیغامات"

صدر جب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ   گولان پہاڑیاں  سن 1967   معاہدے کے ساتھ اقوام متحدہ کی جانب سے شام کی ملکیت ہونے کی توثیق کردہ ایک علاقہ ہے۔  صدرِ ترکی نے کل دارالحکومت انقرہ میں نوجوانوں  کےسوالات کا جواب  دیا۔  یہ پروگرام ٹویٹر، فیس بک اور انسٹا گرام جیسی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے براہِ رست نشر کیا گیا۔

روزنامہ خبر ترک "لیودیکیا   میں عہدِ روم سے تعلق رکھنےو الا 1906 سالہ قدیم مجسمہ دریافت "  عنوان کے تحت اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ ضلع دینز لی  کے لیودیکیا انٹیک شہر میں جاری آثارِ قدیمہ کی کھدائیوں  کے دوران قبل مسیح 113 میں بنائے گئے شہنشاہِ روم کے مجسمے کو برآمد کیا گیا ہے۔ کسی پورٹریٹ کی جدید  تیکنیکی خصوصیات کے اعتبار سے دنیا  بھر میں بے مثال اور 356 ٹکڑوں کی صورت میں  برآمد کرتے ہوئے جوڑے جانے والے اس پر احتشام مجسمے کے پاس سے ہاتھ بندھے ہوئے داسیہ کے  دشمن فوجی کی شبیہہ بھی دریافت ہوئی ہے۔

روزنامہ صباح "انٹارکٹکا  میں ترک فوجی اڈے کے واقع ہونے والے  جزیرے  کی رسات کے ذریعے نگرانی" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ انٹارکٹکا   میں ترک سائنسی تحقیقات کیمپ کے واقع ہونے والے ہارس شُو جزیرے  کی نگرانی   ترکی کے دو مقامی مشاہدہ خلائی سیارے کررہے ہیں۔  اس کی جانب سے روانہ کردہ مناظر  سے  جزیرے اور گرد و نواح کے علاقے کا باآسانی مشاہدہ  کیا جا سکتا ہے۔ رسات کسی قسم کی حد بندی کے بغیر  دنیا کے کسی بھی مقام کی تصاویر  کھینچ سکتا ہے۔  اس سے حاصل کردہ مناظر کو  نقشے کھینچنے، آفات کا جائزہ لینے، سمارٹ  ایگری کلچر ، ماحولیات،  شہری منصوبہ بندی  وغیر ہ کے  لیے بروئے کار لایا جاتا ہے۔

روزنامہ  وطن "مقامی ڈراؤنز کی کامیابی سے  لڑاکا  طیاروں کے حصول کی کوشش میں تیزی" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ڈراؤنز آلات  کو  عالمی منڈی سے 80 فیصد کم نرخ کے ساتھ  تیار کرنے والی بائکار فرم     حملہ آور ڈراؤنز  کا رواں سال کے ماہ اگست میں تجربہ کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔  یہ اڑنے والا آلہ 350 کلو گرام  وزن اٹھا سکے گا۔  انہیں مقامی سافٹ ویئر کے ذریعے  کنٹرول کیے جانے والے سوم ۔ اے ، جیریت ، ایم۔کے 82 اور بوزوق کی طرح کے  میزائلوں سمیت حال ہی میں تجربہ کردہ قومی سمارٹ فوجی آلات کے لیے  استعمال  کیا جاسکے گا۔

روزنامہ سٹار "ٹرکش ایئر لائنز ترک چائے کو دنیا بھر سے متعارف کرائے گی" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترک ہوائی فرم  کے 6 اپریل سے استنبول ہوائی اڈے  کے بیرونِ ملک مسافروں کے لیے  سی آئی پی لاؤنج  میں  ترک چائے کے لیے ایک خصوصی کارنر قائم کیا گیا ہے۔ دنیا کے متعدد ممالک سے ترک ہوائی فرم  کے مسافروں کے آنے والے  فائیو سٹار ہوٹل کی سہولیات کے حامل اس کارنر کے ذریعے ترک چائے  کو دنیا بھر سے متعارف کرایا جائیگا۔بیرون ملک  پروازوں کے لاؤنج میں خوردنی اشیاء کے علاوہ لائبریری، بچوں کے کھیلنے کے کمرے اور ٹرانزٹ مسافروں کے لیے ریسٹ رومز بھی بنائے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں