ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 21.03.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 21.03.19

1168064
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 21.03.19

*** روزنامہ وطن : "ونڈر لینڈ یوریشیا، 31 مارچ شام کے وقت تک مفت" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں یورپ کے سب سے بڑے تھیم پارک عنقا پارک "ونڈر لینڈ یوریشیا " کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عنقا پارک یورپ کے سب سے بڑے تھیم پارک کے ساتھ ساتھ ایک ماحول دوست پروجیکٹ ہے اور یہ پارک  شہری ماحول میں اہم کردار ادا کرے گا۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ عنقا پارک "ونڈر لینڈ یوریشیا" 31 مارچ شام کے وقت تک بلا معاوضہ خدمات فراہم کرے گا۔ کُل ایک ملین 3 لاکھ مربع میٹر اراضی پر واقع عنقا پارک سالانہ 50 ملین لیرا آمدنی حاصل کرے گا۔

 

*** روزنامہ ینی شفق :"ترکی میں  S-400کا پہلا مقام واضح ہو گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روس سے خریدے جانے والا ایس۔400 میزائل سسٹم سب سے پہلے انقرہ کی آقن جی ائیر بیس پر پہنچے گا۔ وزارت دفاع اور جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر کے درمیان جاری  کوآرڈینیشن کے بعد ایس۔400 میزائل سسٹم کے پہلے اسٹاپ کا معاملہ طے پا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پہلے مرحلے کے بعد سسٹم  کی ایک بیٹری کے آقن جی ائیر بیس پر  رہنے اور دوسری کو مشرق اور جنوب مشرق کی طرف سے کسی ممکنہ خطرے کے مقابل ان علاقوں میں استعمال کئے جانے کے موضوع پر غور کیا گیا۔

 

*** روزنامہ اسٹار : "موسم گرما میں کرنٹ اکاونٹ سرپلس کا عمل شروع ہو رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع ترابزون میں "قدم قدم اقتصادیات"  کے نام سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے ملکی اقتصادیات کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ "موسم گرما میں ٹوئرازم اور زراعت  کے اثرات کی وجہ سے بھاری  برآمدات  کے ساتھ ہم کرنٹ اکاونٹ سرپلس کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں"۔ انہوں نے کہا ہے کہ" اس  پہلو پر بہتری اور رئیل سیکٹر  میں مثبت پیش رفتوں کے ساتھ ہم ترکی کو زیادہ بہتر مقام تک لے جائیں گے"۔

 

*** روزنامہ خبر ترک : "انرجی کے شعبے میں ترکی بحر روم  اور بحر اسود میں غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری  کے لئے تیار ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے بحر روم اور بحر اسود میں پیٹرول اور قدرتی گیس  کی تلاش کے کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بحر روم میں قدرتی گیس کی تلاش کے موضوع پر ہم جلد ہی نتیجے تک پہنچ جائیں گے اور اس نتیجے سے ترکی کے ہاتھ زیادہ مضبوط ہو جائیں گے۔ دونمیز نے کہا ہے کہ بحر روم میں بھی ا ور  بحر اسود میں بھی  ہم غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ نئی شراکت داریاں  کر سکتے ہیں۔

 

*** روزنامہ حریت : " ٹرکش ائیر لائنز THY  ریور پلیٹ کی اسپانسر شپ کرے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ THY دنیا میں کھیلوں کی متعدد  ٹیموں کی اسپانسر شپ کر رہی ہے اور اب اس نے لاطینی امریکہ کی منڈی میں اپنے حصے کو بڑھانے کے لئے ارجنٹائن کے معروف کلب ریور پلیٹ کے ساتھ بھی  کِٹ  اسپانسر شپ کا سمجھوتہ کر لیا ہے۔ THY سمجھوتے کے دائرے کو مزید وسیع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سمجھوتے پر آئندہ دنوں میں دستخط کئے جائیں گے اور سمجھوتے کی رُو سے THY آئندہ 3 سال تک کلب کی کِٹ اور اسٹیڈئیم کی اسپانسر شپ کرے گی۔



متعللقہ خبریں