ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.03.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.03.19

1163448
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.03.19

*** روزنامہ  خبر ترک : "نیتان یاہو ہوش کے ناخن لو، تم ظالم ہو" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب  ایردوان نے کہا ہے کہ نیتان یاہو 7 سالہ فلسطینی کو قتل کرنے والا ایک ظالم شخص ہے۔ صدر ایردوان نے کل انقرہ میں عوام سے خطاب میں نیتان یاہو کو "اسرائیل کا لٹیرا سربراہ" کہہ کر  مخاطب  کیا اور کہا ہے کہ ہوش کے ناخن لو ، تم 7 سالہ فلسطینی بچوں کو قتل کرنے والے   اور عورتوں کو جیلوں میں بند کرنے کی حد تک ظالم شخص ہو۔ وہاں تمہاری پولیس اور فوجی جوتوں سمیت  ہماری عبادت گاہ میں گھس جاتے ہیں لیکن ہم نے اپنے ملک میں یہودیوں کو کبھی ظلم کا نشانہ نہیں بنایا۔ کسی بھی یہودی عبادتگاہ کے ساتھ وہ سلوک نہیں کیا جو آپ ہماری عبادتگاہ کے ساتھ کر رہے ہیں۔ ہمیں مت اکسائیں، ہم اس جال میں نہیں آئیں گے۔ اس کا حساب ہم آپ سے بین الاقوامی برادری کے سامنے لیں گے۔

 

*** روزنامہ اسٹار : "آپ اپنے دورغ گوئی اور جبر جیسے جرائم  کی پردہ پوشی نہیں کر سکیں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے صدر رجب طیب ایردوان کے بارے میں استعمال کردہ الفاظ کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ آپ اپنے جھوٹ اور جبر جیسے جرائم کو چھپا نہیں سکیں گے۔ قالن نے کہا ہے کہ نیتان یاہو، عربوں اور مسلمانوں کے بارے میں نسلیت پرستانہ بیانات دے کر اپنا پول کھول چکے ہیں اور اب وہ صدر رجب طیب ایردوان پر چڑھائی کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی تخلیق کردہ نسلی حکومت فلسطینی زمین پر قبضہ کر رہی ہے۔ عورتوں اور بچوں کو قتل کر رہی ہے۔ فلسطینیوں کو ان کی اپنی زمین پر محکوم بنائے ہوئے  ہے۔ آپ اپنی دروغ گوئی اور جبر کی پالیسیوں  کو کسی صورت چھپا نہیں سکیں گے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق : "وزارت خارجہ کی طرف سے یورپی پارلیمنٹ کے خلاف ردعمل " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزارت خارجہ نے یورپی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والی ترکی رپورٹ کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے یک طرفہ شکل میں منظور کی جانے والی تجویز مقصدیت سے دُور ہے اور ہمارا اس رپورٹ کو کوئی اہمیت دینا ممکن نہیں ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: "ترکی کی طرف سے یورپ کو 14 ہزار ٹن تیز پات  کی برآمد" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی جرمنی، اٹلی، فرانس، اسپین اور ہالینڈ سمیت مختلف یورپی ممالک کو تیز پات اور اس کے تیل کی برآمد کر رہا ہے۔ ضلع مُولا کے محکمہ زراعت و جنگلات کے ڈائریکٹر شاکر فرات ایرکال نے کہا ہے کہ سال 2018 کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی نے تیز پات کی برآمد سے 40ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا اور اس برآمد کا ایک ہزار ٹن ضلع مُولا سے کیا گیا۔

 

*** روزنامہ حریت : "ترکی آنے والے 91 فیصد  روسیوں کا مقصد  سیاحت ہوتا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی سیاحتی ایجنٹ یونین TURSAB کی تیار کردہ روسی سیاحتی منڈی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال ترکی آنے والے روسی باشندوں کے 91 ویں فیصد کی آمد کا مقصد سیاحت تھا۔ ترکی 2018 میں بھی روسیوں کے دلپسند  مقام کے درجے پر برقرار رہا اور گذشتہ سال سیاحت کے لئے ترکی آنے والے روسی سیاحوں کی تعداد  5 ملین 9 لاکھ 64 ہزار 613 سیاحوں کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔



متعللقہ خبریں