ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 21.01.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1129913
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 21.01.2019

***  روزنامہ صباح:    "صدارتی محل سے  McGurk کو سخت جواب"

 صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن نے  ترکی پر الزامات لگانے والے امریکہ کے داعش  کے خلاف قائم کولیشن کے  خصوصی نمائندے بریٹ McGurk  سے متعلق اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو الزامات بھی لگائے ہیں وہ س سراسر  غلط ہیں اور اس کا مقصد ترکی کے خلاف سے پروپیگنڈا کرنا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ترکی نے بڑی تعداد میں شامی،  کردی، آسوری  اور دیگر نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگیوں کو بچایا ہے لیکن  اب آپ لوگ دہشت گرد تنظیم پی کے کے جو کہ ختم ہوچکی ہے نئے سرے سے منظم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

 

***روزنامہ سٹار:     شاخ زیتون فوجی آپریشن سے دہشت گرد راہداری کے پروجیکٹ کوملیامیٹ کر دیا گیا ہے:  آلتون"

 ایوانِ  صدر   محکمہ  کمیونیکیشن  کے چئیرمین    آلتون  نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں شاخ زیتون فوجی آپریشن کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فوجی آپریشن کے دوران شہید ہونے والوں کو سب سے پہلے میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور  فرات  ڈھال  فوجی آپریشن اور اس کے بعد شاخ زیتون فوجی آپریشن کے نتیجے میں علاقے میں دہشت گرد راہداری بنانے کے پراجیکٹ کو ملیامیٹ کردیا گیا۔انہوں نے اپنے   بیان میں کہا ہے کہ  اس فوجی آپریشن کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کی راہ ہموار  کردی گئی ہے۔

 

*** روزنامہ حریت:   "روس نے  ترک  ٹماٹر کے کوٹے کو 50 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ ٹن کر دیا"

ترکی کے وزیر زراعت و جنگلات بیکر  پاک دیمیرلی نے کہا ہے کہ روس کے لئے ترکی کے ٹماٹر کے کوٹے کو 50 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ ٹن کر دیا گیا ہے۔انہوں نے  جرمنی کے دارلحکومت برلن میں 11 ویں عالمی یومِ خوراک و زراعت فورم کے دائرہ کار میں منعقدہ وزرائے تجارت کانفرنس میں شرکت کی اور اس کے بعد برلن میں ترکی کے سفارت خانے میں اخباری نمائندوں کے لئے بیانات جاری کئے۔

پاک دیمیرلی نے کہا کہ میں نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی اور اس ملاقات کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ ہم نے روس کے لئے ترکی کے ٹماٹر کا کوٹہ 50ہزار ٹن سے بڑھا کر ایک لاکھ ٹن کر دیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک:          "یوریشیا مارکیٹ میں ترک ٹھیکیداروں   نے مہر ثبت کر دی"

ترک  ٹھیکیدار وں نے  گزشتہ سال 19.4 بلین ڈالرمالیت کے ٹھیکے حاصل کیےجن میں 46% کا تعلق  یوریشیا خطے سے ہے۔  ترک  ٹھیکے داروں کی یونین کے چیئرمین  مدحت  ینی گیون  نے  دنیا بھر میں ٹھیکیداروں کے پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ سن  2018 حاصل کیے جانے والے ٹھیکوں میں سے 46 فیصد کا تعلق یوریشیا خطے سے ہے جبکہ 26 فیصد مشرق وسطیٰ، 18فیصد  افریقہ ، چھ فیصد یورپ اور 3.2 فیصد جنوبی ایشیاء اور مشرق بعید سے ہے۔

 

***روزنامہ وطن:     "ترکی میں 400 سال تک کے لئے معدنی  نمک کے ذخائیر "

ترکی کے علاقے چنکاری  سے  حطیطیوں  کے دو سے لے کر آج تک نکالے جانے والے معدنی نمک کے ذخائر چار سو سال تک میسرہوں گے۔  ماہرین کے مطابق علاقے میں موجود نمک کی کانوں سے حطیطیوں کے دور سے ہی نکالنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا جو آج تک جاری ہے اور آئندہ چار سو سال تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں