ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.12.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.12.18

1100238
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.12.18

*** روزنامہ صباح " حالیہ ایک ہفتے میں 14 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے" کی سرخی کے ساتھ  شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ  تحریری بیان  کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران  داخلی سلامتی کے لئے کئے جانے والے آپریشنوں کے دوران کُل 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جن میں سے 2 تنظیم کے نام نہاد لیڈر تھے۔ آپریشنوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK سے مربوط 598 ، فیتو دہشت گرد تنظیم  سے منسلک 538، داعش سے منسلک 17 اور بائیں بازو کی دہشت گرد تنظیموں سے منسلک 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت "ماہِ نومبر میں افراطِ زر کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا گیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے محکمہ شماریات نے ماہِ نومبر کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ماہِ نومبر میں افراطِ زر کی شرح میں 1.44 فیصد کمی آئی ہے جبکہ سالانہ شرح افراطِ  زر 21.62 ہو گئی ہے۔

 

*** روزنامہ وطن " آطاق ہیلی کاپٹر پاکستان کی طرف  عازمِ سفر" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ٹرکش ایوی ایشن اینڈ اسپیس انڈسٹری کے شعبہ مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن کے سربراہ تامر اوزمین نے کہا ہے کہ ہمارے خیال میں ہم مختصر مدت میں پاکستان کے لئے آطاق ہیلی کاپٹر  کا برآمداتی لائسنس حاصل کر لیں گے۔ اوزمین نے کہا ہے کہ لائسنس  کی مسئلے کی وجہ سے پاکستان کو ہیلی کاپٹر  کی فراہمی میں تعطل سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں بلکہ ہمارا پروگرام منصوبے کے مطابق جاری ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " ترکی کے ڈرامے نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی وزارت سیاحت و ثقافت  کے تعاون سے "دریلش ارتغرل"، "پایہ تخت عبدالحمید"، "بِر زمان لر چُکر اووا" اور "چُکر" نامی قسط وار ڈراموں کو سنگاپور میں متوقع ATF ایشیاء ٹی وی  فیسٹیول میں  اس سیکٹر کے ماہرین   کی پسندکے لئے نمائش کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں فیسٹیول میں ایک پینل کا اہتمام کیا جائے گا جس میں 150 سے زائد ممالک کو برآمد ات کر کے  ملکی زرمبادلہ میں 350 ملین ڈالر کا اضافہ کرنے والے ترک ڈرامہ سیکٹر  کی کامیابیوں پر بات چیت کی جائے گی۔

 

*** روزنامہ اسٹار " ترک تیر اندازی اگلے سال یونیسکو میں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ یونیسکو میں اتفاق رائے کے ساتھ  ترک داستان "دیدے کھورکھت" کے غیر جسمی ثقافتی اثاثوں کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد ترکی کی وزارت ثقافت و سیاحت نے "ترک تیر اندازی کی روایت" کو بھی یونیسکو  کی فہرست میں شامل کروانے کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت ثقافت و سیاحت  کو توقع ہے کہ اس موضوع  سے متعلقہ کاروائیوں پر سال 2019 کے اجلاس میں بحث کر کے کوئی فیصلہ کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں