ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 03.12.2018

ذرائع ابلاغ

1099524
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 03.12.2018

*** روزنامہ وطن نے " صدر ایردوان کو  سرکاری ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان جو  پیراگوئے کے سرکاری دورے پر ہیں۔پیراگوئے پہنچنے پر دارالحکومت آسون سیون کی تاریخی سرکاری عمارت لوپز پیلس میں صدر ماریو بینیٹز اور ان کی اہلیہ نے صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور اس کے بعد صدر  ایردوان اور صدر بینیٹز کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔بین الوفود مذاکرات سے قبل صدر ایردوان کو حکومتی نشان پیش کیا گیا۔ صدر رجب طیب ایردوان اور پیراگوئے کے صدر مملکت ماریو  ابدو  بینیٹس نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔دونوں رہنماؤں نے  دارالحکومت  آسون  سیون میں حکومت کی تاریخی عمارت قصرِ  لوپیز  میں پہلے ون ٹو ون اور  بعد میں وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد مشترکہ طور پر تحریری  اعلامیہ  جاری کیا۔جاری کردہ تحریری اعلامیے  میں پہلی بار کسی ترک صدر کے دو رائے پیراگوئے  کی  اہمیت کا ذکر کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ سٹار  نے " برآمدات میں ماہ نومبر میں تاریخی ریکارڈ " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ماہ نومبر میں 15.5 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئی جو کہ ترکی کی تاریخ میں برآمدات کا ایک ماہ میں  نیا ریکارڈ ہے۔ آج تک ماہ نومبر میں سب سے زیادہ برآمدات اسی ما ہ کی گئی ہیں ۔ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران برآمدات میں 7.8فیصد اضافہ ہوتے ہوئے یہ 168.1 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

 

*** روزنامہ صبح نے" ASELSANکو ایک اور  کامیابی " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ آسیلسان کی جانب سے تیارکردہ جدید ترین اسلحے کی نمائش قطر میں کی گئی ہے اوراس نمائش ہی کے  نتیجے میں حکومت قطر نے کئی  ایک  آرڈر دیئے ہیں جسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔

 

 

***روزنامہ خبر ترک نے " یورپ کے پھول انطالیہ  سے" کے زیرعنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یورپی ممالک نے کرسمس کے موقع پر بڑی تعداد میں ترکی سے پھول برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انطالیہ سے اس وقت 65 ممالک کو پھول برآمد کیے جا رہے ہیں جس سے 8 سے 10 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی جا رہی ہے۔

 

*** روزنامہ حریت نے" Palandökenمیں سیزن کا آغاز " کے زیرعنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دنیا کے موسم سرما کے سیاحتی مراکز میں سے ارض روم کے قریب واقعہ پلان دوکین  میں  مشعل  برداروں نے ایک جلوس نکالتے ہوئےسیزن کا آغاز کردیا ۔  اس سال اس مرکز میں ایک ملین  سیاحوں کےآنے کی توقع کی جا رہی ہے

 



متعللقہ خبریں