اخبارات کی جھلکیاں

28/11/18

1096459
اخبارات کی جھلکیاں

***  روزنامہ ینی شفق نے صدر رجب طیب ایردوان کے  گزشتہ روز  پارٹی گروپ اجلاس سے خطاب  کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ   مشرقی بحیرہ روم  یا کسی دیگر خطے میں   اپنے حقوق کا دفاع کرنے    کی ہم  مکمل صلاحیت رکھتےہیں۔  صدر نے کہا کہ  یونان اور جنوبی قبرص    یورپی یونین  کی پشت  کے گھمنڈ میں ہیں مگر یہ نہیں جانتے کہ   ان کے  لاپرواہ  اقدامات  خود ان کےلیے بھی خطرہ بن  رہے ہیں۔

 

*** روزنامہ حریت   کے مطابق ، وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ  جمہوریت کا سبق پڑھانے والے یورپ نے فرانس کے مظاہروں پر اپنی زبان بند رکھی ہوئی ہے ۔انہوں نے یہ بار سلواواکیہ کے  ہم منصب  اور یورپی امور کے   وزیر  میروسلاف لاجاک    کے ہمراہ  ایک  پریس کانفرنس کے دوران پیرس میں ہوئے حالیہ مظاہروں  پر غور کرتےہوئے کہا کہ  ترکی اگر ایک مکھی بھی مرے تو یورپ واویلا مچا تےہوئے ہمیں نصیحت دینے میں لگ جاتا ہے  مگر  یورپ میں ہونے والے خونریز مظاہروں   پر اس کی زبان  خاموش رہتی ہے۔

 

*** روزنامہ  صباح   نے خبر دی ہے  کراچی میں  اس سال 10 ویں بار منعقد ہونے والی دفاعی صنعتی نمائش آئیڈیاز 2018 میں ترک دفاعی سازو سامان  کو خاصی  توجہ مل رہی ہے  جس میں  ترکی   کی 25 کمپنیاں   شریک ہیں۔

 

*** روزنامہ وطن   نے  ترک ادارہ برائے سائنس  و مواصلات کے  حوالے سے خبر دی ہے   جس کے مطابق  سن 2011 سے "محفوظ انٹرنیٹ"     کی سہولت ترک عوام کو مہیا کی جارہی ہے جس میں صارفین کی تعداد 6اعشاریہ 3 ملین  تک جا پہنچی ہے۔ اس سہولت کا مقصد بالخصوص بچوں اور نوجوانوں کو  جنسی استحصال ،  بے راہ روی ،منشیات کے استعمال    اور دیگر جرائم سے  محتاط رہنے میں مدد دینا ہے۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں