اخبارات کی جھلکیاں

21/11/18

1092191
اخبارات کی جھلکیاں

****روزنامہ ینی شفق نے  خبر دی ہے کہ  وزیر دفاع خلوصی عقار  اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ خاقان فیدان نے  ماسکو میں روسی ہم منصب   سرگی شوئیگو  اور دیگر حکام سے ملاقات   کی ۔  عقار  اور  فیدان نے  ان ملاقاتوں میں  علاقائی  مسائل   کے علاوہ  سوچی  معاہدے پر  غور کیا  اور کہا کہ  شام کی موجودہ صورت حال  پر فوری حرکت کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

*** روزنامہ صباح نے  وزیر خزانہ برات البیراک کے بیان کو جگہ  دی ہے   وزیر خزانہ نے  عالمی بزنس فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ  اکتوبر کے مہینے کی   اقتصادی رپورٹ کا ہمیں  انتظار ہے  جو کہ امید ہے کہ ہمیں خوش خبری سنائے گی ۔

 

*** روزنامہ  اسٹار   کےمطابق،  انطالیہ کی ایک مقامی کمپنی   نے  ترک مسلح افواج کےلیے ڈرون تیار کیا ہے جس کی بیرونی ممالک میں  بھی  طلب دیکھی جا رہی ہے ۔ قومی  دفاعی نظام تیار کرنے والی  کمپنی کے  افسر اعلی  ولی ایر چیلیک نے  بتایا کہ  اگلے سال سے  یہ ڈرون نظام  یوکرین،وینیزویلا اور البانیہ  کو فروخت کیے جائیں گے۔

 

*** روزنامہ حریت  کالکھنا ہے کہ  نیو یارک میں  منعقدہ ایمی ایوارڈز کی تقریب  میں ترک ہدایت کاروں اور اداکاروں نے  دھوم مچا دی ۔

 اس سال 48 ویں بار منعقد ہونے والی تقریب میں بچھا  سرخ قالین  ترک  فلمسازوں اور اداکاروں     سے سج گیا  جنہیں  دیگر حاضرین  اور پریس کی  خاصی  توجہ حاصل رہی ۔

 



متعللقہ خبریں