ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 13.11.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 13.11.18

1087036
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 13.11.18

*** روزنامہ وطن "ہمارا اسٹریٹجک اتحادی پسِ پردہ  PKK کے ساتھ مول تول کر رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے بلیک لسٹ  3 نام نہاد  لیڈروں  کے بارے میں امریکہ کے فیصلے  سے  متعلق وزیر داخلہ سلیمان  سوئے لُو  کے بیان کو جگہ دی ہے۔ بیان میں سوئے لُو نے کہا ہے کہ ہمارا اسٹریٹجک اتحادی ایک طرف تو ہماری طرح 3 دہشت گردوں کو بلیک لسٹ کر رہا ہے لیکن دوسری طرف پسِ پردہ پیٹرول کا 25 فیصد ہمارا 75 فیصد آپ کا کہہ کر ان کے ساتھ مول تول کر رہا ہے۔ یہ دو رُخی اور فریب کاری ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ہمارے علم میں ہے کہ امریکہ کہاں پر اور کس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار " علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے کُل 38 دہشت گرد ہلاک " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 11،10 اور 12 نومبر کو عراق کے شمالی علاقوں زاپ، آوشین۔باسیان، غارا، ہاکرک اور حفتانن میں فضائی آپریشن کئے گئے ۔ فضائی آپریشنوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے مسلح مورچوں، پناہ گاہوں اور ایمونیشن ڈپووں کو  تباہ اور کُل 38 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح " وزیر صنعت کا مقامی گاڑی کے بارے میں فلیش بیان" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر صنعت مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ 2019 میں مقامی گاڑی کا پروٹو ٹائپ تیار کیا جائے گا۔ وارانک نے کہا ہے کہ ترکی کا مقامی آٹوموبیل پروجیکٹ ترک صنعت کے لئے ایک سنگ میل اور ٹیکنالوجی  میں پیش رفت  کے حوالے سے ایک اہم مرحلہ  ہو گا۔ اس پروجیکٹ سے ہمارا مقصد درمیانی اور ہائی ٹیکنالوجی مصنوعات  کی پیداوار میں بین الاقوامی منڈیوں کے ساتھ اپنے اتصال میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت " ہیلتھ  ٹوئرازم میں یوکرائن کا دلپسند ملک ترکی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ یوکرائن میں ہیلتھ ٹوئر ازم کے شعبے میں  ترکی ایک ہردلعزیز ملک ہے۔ یوکرائن کے شہری زیادہ تر کینسر  کی تشخیص اور علاج  اور آرتھوپیڈک بیماریوں کے علاج کے لئے ترکی آتے ہیں۔ نئے شناختی کارڈوں کے ساتھ یوکرائن اور ترکی کے شہری ایک دوسرے  کے ملک میں داخلہ و خروج کر سکتے ہیں اور ان ممالک میں بغیر ویزے کے 90 روز تک قیام کر سکتے ہیں۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " جاپانیوں کو ترکی مرغی بہت پسند آئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے ضلع  برصا کے پولٹری فارموں میں پروان چڑھائی جانے والی مرغیاں اپنے ذائقے کے ساتھ جاپانیوں  کی ترجیح بن گئی ہیں ۔ان پولٹری فارموں کو دیکھنے اور تحقیقات کرنے کے لئے ایک جاپانی وفد نے برصا کا دورہ کیا۔  وفد نے 2 سال میں 6 لاکھ ٹن مرغیوں کی درآمد کا آرڈر دیا اور اس طلب کے جواب کے پہلے مرحلے میں 500 ٹن  کی کھیپ کی جاپان کو برآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں