ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 08.10.2018

ترک ذرائع ابلاغ

1084162
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 08.10.2018

*** روزنامہ   خبر ترک  نے "  وزیر دفاع آقار کا  امریکہ کی جانب سے  ترک دہشت گردوں کے لیے ایوارڈ پر  بیان" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار   نے امریکہ کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے  ترکی کے  دہشت گردوں  کے بارے میں اطلاع دینے والوں  کو  انعام سے نوازا جائے گا   کے اعلامیے کے بعد  بیان دیتے ہوئے کہا ہے  کہ  امریکہ نے بڑی تاخیر سے یہ فیصلہ کیا ہے تاہم دیر آید درست آید ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اب ترکی کی دیگر دہشت گرد تنظیموں جن میں وائی پی جی اور پی وائی ڈی  شامل ہے  کے بارے میں بھی اسی قسم کا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

 

***روزنامہ  حریت  نے " یورپی یونین کی  جانب سے ترکی کی مستقل رکنیت کی حمایت"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   یورپی یونین نے  ترکی کی  مستقل  رکنیت کے بارے میں مذاکرات  کو جاری رکھنے کے حق میں فیصلہ  کیا  ہے۔  یورپی یونین کمیشن کی   ترجمان مارگریٹ شیناس نے کہا ہے کہ   یورپی  کمیشن ترکی کے ساتھ  مستقل رکنیت کے مذاکرات  کو جلد از جل پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خواہاں ہے۔

 

***روزنامہ   وطن نے "  ترکی  بین الاقوامی   ٹیلی کمیونیکیشن  یونین کونسل کا رکن" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دبئی میں ہونے والے بین الاقوامی  ٹیلی  کمیونی کیشن  یونین کونسل کے اجلاس میں ترکی کو اس کونسل کی رکنیت عطا کردی گئی ہے ترکی کے حق میں 146 ممالک نے ووٹ دیے۔  اخبار کے مطابق ترکی کو پانچویں بار اس بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن  کونسل کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ  صباح نے   بائی ائیر ترکی  میں سفر کرنے والے  مسافروں کی تعداد  گزشتہ دس ماہ میں  183 ملین پہنچ گئی" کے زیر عنوان  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی میں اس سال کے پہلے دس ماہ کے دوران  بائی ائیر  182 ملین  سات لاکھ  9 ہزار  852 مسافروں نے سفر کیا۔  ترکی کے محکمہ ہوائی اڈے  DHMI کے مطابق  ماہ اکتوبر میں  ترکی کی ہوائی اڈوں پر لینڈ کرنے والے اور پرواز کرنے والے   طیاروں کی تعداد اندرون ملک    75 ہزار  583 ہے  جبکہ   بیرون ملک  61 ہزار  332 ہے۔

 

***روزنامہ  سٹار نے " انڈونیشیا   ڈیفینس فیسٹویل میں  ترکی کا تیار کردہ ٹینک   سب کو بھا گیا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   انڈونیشیا میں  منعقد ہونے والے ڈیفینس   فسیٹویل میں  ترکی کے تیار کردہ ٹینک  کو  بڑی پذیرائی حاصل ہوئی  اور کئی ایک ممالک نے اس میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں