ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں -27.08.2018

ترک ذرائع ابلاغ

1038351
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں -27.08.2018

*** روزنامہ ینی شفق نے "صدر ایردوان کا فتح ملاز گرت کے موقع پر ویڈیو پیغام"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  صدر  رجب طیب ایردوان نے 26 اگست فتح ملازگرت کی 947 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ "ترک قوم  کے لیے اناطولیہ  کے دروازے  کھولنے والی،  اس مقدس سرزمین پر  اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارے  پر مبنی ایک نئی مفاہمت کی حاکمیت  کا موقع فراہم  کرتی ہے ۔  "فتح ملازگرت" کی سالگرہ  کی مبارکباد   پیش کرنے والے  ایردوان نے کہا کہ "ملازگرت  فتح کے بعد ااناطولیہ  پر اپنی حاکمیت قائم کرنے والے ہمارے آباؤ اجداد نے  صد ہا سال تک   جاری رہنے والی جس   تہذیب کی داغ بیل  ڈالی تھی اس  کا  احتشام آج بھی قائم و دائم ہے۔  صدر ایردوان کے اس ویڈیو پیغام نے  مختصر سی مدت میں  نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔  

 

***روزنامہ  خبر ترک  نے "  ترک دفاعی صنعت میں  ریکارڈ پر ریکارڈ"  کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی کی جانب سے تیار کردہ   کئی مقاصد والا لانچر  دنیا میں سب سے بڑا   لانچر  تسلیم  کیا جا رہا ہے۔  اس  لانچر  سے   ایک ہی وقت میں  240 عدد  راکٹ دو منٹ کے اندر اندر  فائر کیے جاسکتے ہیں ۔

 

***روزنامہ  وطن   نے " جرمن سرمایہ کاروں  کی ترکی میں سرمایہ کاری کی اپیل" کے زیر عنوان  اپنی  خبر میں لکھا ہے کہ   سن ایکسپریس  ائیر لائن  کے چیف ایگزیکٹو  جینز  بیشوف  نے جرمن سرمایہ کاروں سے ترکی میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ترکی میں  بنیادی ڈھانچہ  ہر لحاظ سے مکمل  اداروں میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے   ترکی  کے اقتصادیات کو  بہتر بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ترکی کے لیے سن 2018 پہلے سے بہتر سال ثابت ہوگا۔

 

***روزنامہ  سٹار  نے ترکی میں پٹرول اور گیس کے ذخائیر کا  فضا سے پتہ چلایا جا رہا ہے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی میں پہلی بار فضا سے ترکی کے پٹرول اور گیس کے ذخائیر کا پتہ چلانے والے سسٹم پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔    ایک برطانوی فرم کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کی رو سے   برطانوی طیاروں نے  صبح   شفق پھوٹنے کے وقت  باتمان  کے علاقے میں پرواز کرتے ہوئے ان ذخائیر کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کیا۔

 

***روزنامہ   صباح نے  مو علا میں  عالمی ریلی چمپین شپ  کے دسویں مقابلوں  کی تیاریاں مکمل"  کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ عالمی ریلی چمپین شپ  کے دسویں مقابلے 13 سے 16 ستمبر  موعلا کی تحصیل  مرمریس میں  شروع ہو رہے ہیں۔ 896 کلو میٹر  طویل   رن وے  پر بڑی تعداد میں  تماشائی لطف اندوز ہوں گے۔



متعللقہ خبریں