ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.07.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.07.18

1011137
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.07.18

*** روزنامہ اسٹار " نیٹو میں نیا  ترکی سربراہی اجلاس" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز  میں منعقدہ نیٹو اجلاس میں صدر رجب طیب ایردوان مرکز توجہ بن گئے۔ تاریخی اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں  دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں ترکی کے ساتھ بین الاقوامی تعاون پر زور دیا گیا۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "نیٹو سربراہی اجلاس سے واضح پیغام: اب اس پر اعتراض نہ کیا جائے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے برسلز میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس میں مغربی حکمرانوں کو واضح پیغام دیا ہے ۔ ترکی کے روس سے ایس۔400 خریدنے  کا حوالہ دے کر "ترکی کے  نیٹو سے دور ہونے" جیسی تنقیدوں کا جائزہ لیتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ "ترکی نیٹو سے دور نہیں ہو  رہا ۔ اگر ہمارے نیٹو اتحادی ہماری ضرورت پوری کرتے  تو ہم یہ سسٹم  ان سے  خریدتے ۔ اب آئندہ سال کے اختتام تک روس سے پہلی ایس۔400 بیٹریاں  ترکی پہنچ جائیں گی لہٰذا اب ان اعتراضات  کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے"۔

 

*** روزنامہ وطن نازی دلہن کو عمر قید" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ جرمنی میں 2000 سے 2017 کے سالوں میں 8 ترکوں ایک یونانی اور ایک جرمن پولیس اہلکار کو ہلاک کرنے والی نیونازی نیشنل سوشلسٹ انڈر گراونڈ دہشتگرد تنظیم NSUکی واحد زندہ بچنے والی رکن بیٹا چیپے کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تاہم ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ  NSU کو استعمال کرنے والے اصل افراد عدالت کے سامنے پیش تک نہیں ہوئے۔ دہشت گرد تنظیم اور جرمن حکومت کے درمیان رابطے کو منظر عام پر نہیں لایا گیا۔

 

***روزنامہ حریت   " زیتون کے تیل کی پیداوار میں ترکی سرفہرست" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ2016۔2017 میں  زیتون کے تیل کی گلوبل پیداوار  میں سکڑاو پیدا ہوا لیکن ترکی اپنی  پیداوار کو  پیداواری مقدار کے حوالے سے سب سے زیادہ  بڑھانے والا ملک رہا۔ ترکی کی زیتون کے تیل کی پیداوار 58 ہزار ٹن اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 8 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔ اس  طرح زیتون کی پیداوار میں ترکی عالمی نمبر 2 بن گیا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح "نِک کیو نے استنبول میں کانسرٹ دیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ آسٹریلیا کے راک موسیقار،  گیت نگار  اور سیناریسٹ  نِک کیو نے 17 سال کے بعد دوبارہ استنبول میں کانسرٹ دیا۔ 25 ویں استنبول جاز فیسٹیول  کے دائرہ کار میں اسٹیج پر آنے والے فنکار کے مداحوں نے ان کی دل کھول کر پذیرائی کی۔



متعللقہ خبریں