ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔12۔22

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔12۔22

873910
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔12۔22

 

روزنامہ صباح نے " عالم اسلام میں جوش و خروش ، شکریہ ایردوان" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی کی کوششوں سے اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے  فیصلے  کےخلاف تیار کردہ قرار داد کو امریکہ کی تمام تر دھمکیوں کے باوجود 9 کے مقابلے میں  128 ووٹوں سے قبول کر لیا گیا ہے ۔   35 ممالک  غیر جانبدار رہے ۔ صدر ایردوان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے  فیصلے  کےخلاف شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیلی دہشت گردی  کے خلاف آواز بلند کی تھی۔انھوں نے عالمی برادری سے امریکہ کی دھمکیوں کے سامنے سر نہ جھکانے  کی اپیل کی تھی ۔ اقوام متحدہ میں کل ہونے والی رائے دہی کے نتیجے میں قرار داد کے حق میں ووٹ ڈالتے ہوئے اسے قبول کر لیا گیا جس کے بعد عالم اسلام  سے  شکریہ ایردوان  کیساتھ   ٹویٹ جاری کیے  جا رہے ہیں ۔

 روزنامہ سٹار نے " ہمارا ہدف قابل  تجدید توانائی  کی ٹیکنالوجی کو برآمد کرنا ہے "  جلی سرخی کیساتھ  وزیر اعظم بن علی یلدرم کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  انھوں نے  انقرہ منظم صنعتی علاقے میں  یے ای کے اے فوٹو وولٹک سولر موڈیول فیکٹری اور ریسرچ سینٹر   کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف قابل  تجدید توانائی  کی ٹیکنالوجی کی تیار کرنے اور   برآمد کرنے والے ملک کی حیثیت اختیار کرنا ہے ۔

روزنامہ خبر ترک نے سیاحت سے متعلق اپنی خبر میں وزیر ثقافت اور سیاحت نعمان کرتلمش کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  ترکی میں  بحری جہازوں کیساتھ سیاح لانے والی ایجنسیوں   کو 30 ڈالر فی سیاح کی امداد کرنے  کا پروگرام تیار کیا گیا ہے ۔  اس امداد کو ایک سال میں تقسیم کیا جائے گا ۔  موسم  کو بھی مد نظر رکھا جائے گا ۔مثلاً اگر سیاحوں کے رش کے مہینوں میں  25 ڈالر ادا کیے جاتے ہیں تو نارمل سیزن میں 35 اور  آف سیزن میں 45 ڈالر ادا کیے جائیں گے ۔  علاوہ ازیں ،سیاح لانے والے  بحری جہازوں کی بندر گاہوں کی تعداد کو بھی بڑھایا جائےگا ۔

روزنامہ وطن لکھتا ہے  کہ وزیر ثقافت و سیاحت نعمان کرتلمش نے اسرائیلی فوجیوں کی طرف زیر حراست لیے جانے والے اور انٹر نیشنل ڈاؤن سینڈروم فیڈریشن کی کوششوں  سےترکی لائے جانے والے فلسطینی نو جوان  محمد ال تحویل اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ محمد کا  ترکی میں   سماجی اور نفسیاتی علاج معالجہ  کیا جائے گا ۔   محمد نے کہا کہ مجھے ترکی آ کر بڑی خوشی ہوئی ہےاور میں ترک شہری بننا چاہتا ہوں ۔

 روزنامہ  خبر ترک نے" ونڈ انرجی میں ازمیر پہلے نمبر پر " عنوان کیساتھ  ٹرکش ونڈ انرجی یونین کے اعدادوشمار  کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  ترکی میں  پیداکی جانے والی انرجی کا 8 فیصد  ونڈ انرجی سے  پیدا کیا جاتا ہے۔ اسوقت ونڈ انرجی  کے شعبے میں 158 فرمیں کام کر رہی ہیں  اور 32 منصوبے  زیر غور ہیں۔ ونڈ انرجی  پاور اسٹیشنوں کا 20٫5 فیصد ازمیر میں  جہاں میگا واٹ    بجلی تیار کی جاتی ہے ۔



متعللقہ خبریں