اخبارات کی جھلکیاں

30/11/17

858328
اخبارات کی جھلکیاں

"برطانیہ میں انٹر نیٹ کی رفتار ترکی سے کم ہے"  ،یہ سرخی روزنامہ وطن نے لگاتےہوئے خبر دی ہے کہ   ترکی کی ٹیکنالوجی کی مایہ ناز کمپنی نیتاش   کے 50 ویں  یوم تاسیس   کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں  وزیراعظم  بن علی یلدرم نے  بتایا کہ  سائنس اور ٹیکنالوجی  ہماری  روز مرہ   کی زندگی کا  ان ٹوٹ حصہ بن گئی ہے   اور اس میں نت نئی جدتیں  پیدا ہو رہی ہیں اور وہ وقت دور نہیں کہ بغیر  ڈرائیور کی گاڑیاں  آپ کے  حکم کے طابع ہونگی ۔   ترکی میں ٹیکنالوجی       میں جدت پسندی کا دور سن 2003 سے شروع ہوا   جس میں ہماری حکومت نے  اہم کردار ادا کیا ہے ۔ دو روز قبل  لندن میں انٹر نیٹ استعمال کرنے کا موقع ملا تو دیکھا  کہ اس کی رفتار  ترکی میں دستیاب انٹر نیٹ سےکم ہے ۔انشااللہ جلد ہی ترکی میں 5G   کی سہولت  بھی دستیاب ہوگی ۔

 

*** روزنامہ صباح نے  لکھا ہے کہ ترکی نے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی مذمت کی  ہے ۔ دفتر خارجہ نے  اپنے بیان مین  کہا کہ 29 نومبر کو  شمالی کوریا نے   جو ایٹمی  تجربہ کیا وہ   سلامتی کونسل   کی قراردادوں کی  خلاف ورزی ہے  جس کی حکومت ترکی مذمت کرتی ہےاور مطالبہ کرتی ہے کہ شمالی کوریا   ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے علاقائی و عالمی  امن  کو نقصان پہنچے۔

 

 

*** روزنامہ حریت  نے خبر دی ہے کہ   روسی گیس    کی براستہ ترکی  یورپ کی ترسیل    کا 30 فیصد کام مکمل  ہو چکا ہے ۔ ترک اسٹریم نامی کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا  کہ  بحیرہ اسود    کے گہرے پانیوں  میں 550 کلومیٹر طویل   پائپ لائن بچھائی جا چکی ہے ۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ  گیس کی ترسیل کےلیے دو پائپ لائنیں بچھائی جائیں گی  جن میں سے  ہر ایک15 اعشاریہ 75 ارب  مکعب  میٹر گیس   پہنچانے    کی اہل ہوگی ۔ ان دونوں پائپ  لائنوں کے بچھانے کا کام  روسی گیس پروم اور ساوتھ اسٹریم ٹرانسپورٹ  BV کمپنی کے ذمے ہے۔

 

***  روزنامہ اسٹار نے  قدرتی نظام زراعت  کے حوالے سے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترک شعبہ زراعت   میں  ہر گزرتے دن   پیداوار میں اضافے کی خبریں مل رہی ہیں۔  ترکی میں  اس وقت 70 ہزار کاشتکار قدرتی طریقہ زراعت        سے منسلک ہیں جن کی بدولت اس وقت  ترکی کا شمار  دنیا کے بہترین 10ممالک  میں ہو گیا ہے۔ محکمہ فروغ شجر کاری  و بقائے  جنگلات  و قدرتی ماحول  کی    چیئر پرسن  وِلدان یلدز نے  بتایا کہ   اس وقت ترکی  میں قدرتی طریقہ زراعت کے نتیجے میں 238 اقسام  کی مصنوعات پیدا ہو رہی ہیں جو کہ سن 80 کی دہائی میں محض  8 کے لگ بھگ تھیں۔

 عالمی  منڈیوں میں  ترک زرعی مصنوعات  کا حجم   تقریباً 500 ملین ڈالرز ہے  جن کی 26 ممالک کو برآمدات کی جا رہی  ہیں۔

 

*** روزنامہ ینی شفق  کےمطابق   اس سال 17 ویں بار منعقد ہونے والی گرو ٹیک یوریشیا  گرین ہاوس فارمنگ     کی نمائش کا انعقاد انطالیہ میں ہوا جس میں 30 ممالک سے 800 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

 گروٹیک کمپنی  کے ڈاریکٹر اینگین آر نے بتایا کہ امید ہے کہ  ہر سال   کی طرح اس  سال بھی  زائرین   کی تعداد  ماضی کے مقابلے میں تمام ریکارڈ توڑ دے گی  جبکہ ہمارا ہدف ہے کہ  اس سال   85 ہزار زائرین  اس نمائش کو دیکھنے  آئیں ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں