اخبارات کی جھلکیاں

10/05/17

729241
اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ صباح  نے  صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ کویت   کا ذکرکرتےہوئے لکھا ہے کہ  وہاں   ایک نئے ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران  کویت   کو استحکام کا اعلی نمونہ قرار دیتےہوئے  کہا کہ  عالمی استحکام   کا مرکز یہ خطہ ہے   جو کہ ہمارے اختیار کردہ فیصلوں   سے وابستہ ہے  اگر ہم نے بھی اپنی عوام کی ترقی و خوش حالی کے بجائے ذاتی مفادات  کو ترجیح دینا شروع کر دی تو  ہمارا بھی حال شام جیسا ہوگا۔ لہذا ہماری خواہش ہے کہ  ایسے  قائدین کا عوام انتخاب کریں جو کہ   اپنے ملک و قوم کی  اعلی خدمت کو شعار بنائیں ۔

 

*** روزنامہ  ینی  شفق  نے خبر دی ہے کہ  صدر ایردوان کے دورہ امریکہ سے قبل   واشنگٹن میں موجود  ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار، ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ خاقان  فیدان  اور صدارتی  ترجمان ابراہیم قالن نے    پی کےکے   اور پی وائی ڈی   کی امریکی حمایت اور سنجار    کو دہشت گردوں سے پاک کرنے پر مبنی   حکومت ترکی کے  موقف سے آگاہ کیا اور واضح کیا کہ جو  اسلحہ  امریکہ نے  دہشت گردوں کو دیا   وہ ہمارے خلاف استعمال کیا گیا  ترک وفد نے امریکی حکام  پر واضح کیا   بہتر ہوگا کہ یہ مسئلہ جلد از جلد حل ہو جائے۔

 

 ***روزنامہ اسٹار  کے مطابق ، استنبول میں  IDEF 2017  دفاعی نمائش کا  13 ویں بار انعقاد  کیا گیا ۔  اس نمائش میں    مقامی سطح پر تیار کردہ اسلحے  نے  اپنی دھاک بٹھا دی ۔ 

نمائش میں   بغیر انسانی پرواز کے حامل  ترک   ساختہ جاسوس طیارے بائراکتر ،   اتاک  ہیلی کاپٹروں  اور  التائے  ٹینکوں کو زائرین  کی خصوصی دلچسپی حاصل رہی ۔

 

***روزنامہ  وطن  نے  اقتصادی  صورت حال سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  عالمی  منڈیوں    میں اتار چڑھاو  اور  درپیش  دیگر خطرات کے بر عکس ترک بینکوں  سے یورو بانڈز کی  خریداری میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ  ترکی کے  5 بڑے بینکوں  نے سال رواں کے ابتدائی  چار ماہ کے دوران  3 ارب ڈالرز کے بانڈز فروخت کیے  ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان بانڈز کی  فروخت  کےلیے غیر ملکی سرمایہ کار  دلچسپی  ظاہر کر رہے ہیں   جن کی طلب میں روز بروز اضافہ  بھی ہو رہا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک  کا لکھنا  ہے کہ"  گلوبل پاور سٹی انڈیکس   "نامی ایک  سروے کمپنی نے  استنبول کو  دنیا کے 42 شہروں میں  21  ویں پائیدان کےلیے   منتخب کیا ہے  جس کا سہرا   شہر کے  نقل و حمل کے نظام ، ثقافتی ورثے اور بین الاقوامی پروازوں  کو آپس میں منسلک  کرنے سمیت   عالمی اقتصادی   میدان  میں   آزمودہ  استعداد کے سر جاتا ہے ۔

 

 

 

 

 


ٹیگز: #ترکی

متعللقہ خبریں