ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔07۔18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔07۔18

127758
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔07۔18

روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ غزہ کےساحل پر کھیلنے والے 4 بچے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں ' اگر معصوم شہری ہلاک ہوئے ہیں تو یہ ایک ٹریجڈی ہے "کہنے پر اکتفا کیا ۔ اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی ردعمل جاری ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان کل دوپہرکے وقت فائر بندی ہونے کا اعلان کیا گیا مگر کچھ مدت بعد طرفین نے اس خبر کو جھٹلا دیا ۔رات کے وقت اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے فوج کوزمینی کاروائی شروع کرنے کےاحکامات جاری کیے جس کے بعد 8 ہزار فوجی غزہ میں داخل ہو گئے۔
روزنامہ ینی شفق نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کیوجہ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کا علاج معالجہ کرنے والے ناروے کے ڈاکٹر میڈز گلبرٹ کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے ہلاک ہونے والوں میں سے نصف تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے ۔اسرائیل فلسطینیوں کو ڈرانے دھمکانے اور ان کی مزاحمت کو ختم کروانے کے لیے یہ حملے کر رہا ہے لیکن فلسیطینی دکھ سہتے ہیں لیکن مگر التجائیں نہیں کرتے ۔کئی سالوں سے مظالم کی چکی میں پسنے والی فلسطینی عوام حالیہ بحران کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے ۔
روزنامہ سٹارلکھتا ہے کہ صدر عبداللہ گل نے استنبول میں محکمہ مذہبی امور کے زیرِ اہتما م منعقدہ " علماء مسلمین ، امن، اعتدال پسندی اور عقل سلیم میں پہل" نامی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام میں آج در پیش جنگیں جہالت اور عقل مندی کے فقدان کا نتیجہ ہیں ۔ہر کسی کو عقل مندی سے کام لینے اور غلط فہمیوں سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اجلاس میں شریک علماء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ"سچ کا دامن کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔"
بتیس ملکوں کے علماء مسلمین استنبول میں تین روز تک مسلم امہ میں ہونے والی خونریزی کے خاتمے کے لیےاٹھائے جانے والے اقدامات و کاروائیوں پر غور کریں گے۔
روزنامہ خبر ترک نے "کہاں ہے عالم اسلام " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ استنبول میں محکمہ مذہبی امور کے زیرِ اہتما م منعقدہ " علماء مسلمین ، امن، اعتدال پسندی اور عقل سلیم میں پہل" نامی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں کا خاموش تماشا دیکھنے والے مسلمان ممالک سے مخاطب ہوتے ہوئےوزیر اعظم ایردوان نے کہا کہ بدقسمتی سے دنیا اور مغربی ممالک کے ساتھ ساتھ مسلمان ممالک بھی خاموش ہیں ۔کیا معصوم انسانوں کی ہلاکتوں سے آپ کا دل نہیں دکھتا ہے ۔ اگر آپ مسلمان ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیتے ہیں تو غیر آپ کا کیونکر ساتھ دیں گے ۔
روزنامہ ینی شفق نے " غزہ کو 15 ہزار پیکٹوں کی امداد "جلی سرخی کیساتھ نائب وزیر اعظم ایمراللہ اشلر کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم شروع ہو گئی ہے ۔اس ہفتے کے آخر تک ہر خاندان کو ایک ماہ کےلیے کافی خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے ۔ترکی وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کی ہدایات پر غزہ کو امدادی سامان بھیج رہا ہے ۔
روزنامہ اکشام نے " عالمی مالیاتی فنڈ کا ترک ڈائریکٹر " عنوان کیساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ تاریخ میں پہلی با رعالمی مالیاتی فنڈ کے اجراء ڈ ائریکٹرز کی کمیٹی میں ترکی براہ راست نمائندگی کرئے گا۔ اسوقت آسٹریا ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہا ہے لیکن یکم نومبر سے ترکی ان فرائض کو سنھبال لے گا ۔ محکمہ خزانہ کے سیکریٹری ابراہیم چانک چی کو اس عہدے پر فائز کیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں