چین نے امریکہ پر جوابی اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا
چینی سرکاری مالی منڈیوں کی ایڈمنسٹریشن نے امریکی انٹرنیٹ کمپنی گوگل سے متعلق ، اجارہ داری مخالف ضوابط کی خلاف ورزی کے جواز میں تحقیقات شروع کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین سے درآمد کی جانے والی تمام مصنوعات پر اضافی 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کے فیصلے کے جواب میں چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کرے گا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ سے درآمد کیے گئے خام پیٹرول ، زرعی آلات، زیادہ اخراج کرنے والی گاڑیوں اور ٹرکوں سمیت مصنوعات پر 10 فیصد، جبکہ کوئلے اور قدرتی گیس پر 15 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اضافی ٹیکس 10 فروری سے لاگو ہوں گے۔
وزارت تجارت نے یہ بھی اعلان کیا کہ ٹنگسٹن، ٹیلوریم، بسمتھ اور مولیبڈینم جیسی اہم معدنیات کی امریکہ کو برآمدات کی نگرانی کی جائیگی۔
چینی سرکاری مالی منڈیوں کی ایڈمنسٹریشن نے امریکی انٹرنیٹ کمپنی گوگل سے متعلق ، اجارہ داری مخالف ضوابط کی خلاف ورزی کے جواز میں تحقیقات شروع کر اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے یکم فروری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس میں کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف اور چین سے درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ چین پر ٹیرف میں اضافہ چینی حکام کی جانب سےفینٹا نائیل یعنی مصنوعی افیون کے خام مال اور امریکہ میں اس کے پیشگی کیمیکل ی ترسیل پر کنٹرول کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ہوا ہے۔