بھارت: مہا کمبھ میلے میں اژدہام، 10 افراد ہلاک
مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ کے نتیجے میں ابتدائی اندازوں کے مطابق 10 افراد ہلاک ہو گئے

بھارت میں منعقدہ مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ کے نتیجے میں ابتدائی اندازوں کے مطابق 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
روزنامہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق صوبہ اتر پردیش کے شہر الہ آباد میں ہر 12 سال بعد منعقد ہونے والے 45 روزہ میلے میں بھگدڑ مچ گئی۔
بھگدڑ میں ابتدائی اندازوں کے مطابق 10 افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ گناہوں سے نجات کی خاطر تریوینی سنگم دریا میں غسل کے خواہش مند کچھ لوگوں کے رکاوٹیں پھلانگنے کی وجہ سے میلے میں بھگدڑ مچ گئی۔
واضح رہے کہ مہا کمبھ میلہ 13 جنوری کو لاکھوں لوگوں کی شرکت کے ساتھ شروع ہوا۔یاتریوں کی سہولت کے لئے شہر میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ خیمے نصب کئے گئے اور تقریباً 400 کلومیٹر لمبی عارضی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔
تریوینی سنگم دریا، ہندو عقیدے میں مقدس قبول کئے جانے والے دریاوں، گنگا اور جمنا کے ملاپ کے مقام پر واقع ہے۔ ہر 12 سال بعد معقدہ مہا کمبھ میلے میں ملک بھر سے آنے والے ہندو یاتری یہاں نہا کر اپنا مذہبی فریضہ پورا کرتے ہیں۔توقع ہے کہ اس سال 45 دنوں کے دوران 400 ملین سے زیادہ ہندو یاترا کریں گے۔
متعللقہ خبریں

بھارت: مہا کمبھ میلے میں اژدہام، 10 افراد ہلاک
مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ کے نتیجے میں ابتدائی اندازوں کے مطابق 10 افراد ہلاک ہو گئے