جنوبی کوریا: معزول صدر یون سک ییول کو گرفتار کر لیا گیا

معزول صدر یون سک ییول کو "بغاوت کی قیادت" اور "اختیارات کے ناجائز استعمال" کے الزامات کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا

2232106
جنوبی کوریا: معزول صدر یون سک ییول کو گرفتار کر لیا گیا
Yoon Suk Yeol taraftarlari protesto.jpg
Yoon Suk Yeol tutuklandi.jpg

جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک ییول کو "بغاوت کی قیادت" اور "اختیارات کے ناجائز استعمال" کے الزامات کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یون کی گرفتاری کے بعد ان کے حامیوں نے عدالت پر چڑھائی کر دی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی کے دوران 45 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یون کو 15 جنوری کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران انہوں نے بیان دینے سے انکار کر دیا اور ،تھانے سے، اپنے حامیوں سے پُرامن مظاہروں کی اپیل کی تھی۔

ہائی اٹارنی دفتر نے مظاہروں کی تفتیش کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

معزول صدر یون سک ییول سے، 3 دسمبر 2024 کو مارشل لاء اعلان کرکے "بغاوت" اور "اختیارات کےناجائز استعمال" کےالزامات کے ساتھ، پوچھ گچھ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں