ایران، تہران میں سپریم کورٹ کے دو ججوں کا دن دیہاڑے قتل

فائرنگ کے واقعہ میں 3 میں سے 2 جج ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا

2232028
ایران، تہران میں سپریم کورٹ کے دو ججوں  کا دن دیہاڑے قتل

ایرانی  دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر فائرنگ  سے 2 جج حضرات  کو قتل کردیا گیا۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کے  مطابق   فائرنگ کے واقعہ میں سپریم کورٹ کے تین ججوں کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے واقعہ میں 3 میں سے 2 جج ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

بیان میں کہا گیا  کہ حملہ آور نے سپریم کورٹ کے باہر ججوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود سوزی کر لی۔

تاحال ججوں کو قتل کیے جانے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔

مرنے والے ججوں کی شناخت آیت اللہ محمد مغیثی اور علی رازنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں