بھارت:مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میری ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے رشتہ داروں اور پیاروں کو کھو دیا ہے

2228674
بھارت:مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک

بھارتی ریاست آندھرا پردیش  کے ایک مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریاست آندھرا پردیش کے شہر تروپتی میں مندر میں بھگدڑ مچ گئی، جہاں ملک بھر سے یاتری میلے میں شرکت کے لیے جمع ہوئے تھے ۔

حکام نے بتایا کہ فیسٹیول کے علاقے میں داخلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میری ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے رشتہ داروں اور پیاروں کو کھو دیا ہے ، میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔

 آندھرا پردیش حکومت اس واقعہ سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں