تبت میں زلزلہ،اموات کی تعداد 126 ہوگئی

تبت میں حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے میں  ہلاک  ہونے والے افراد کی تعداد 126 جبکہ زخمیوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے

2228201
تبت میں زلزلہ،اموات کی تعداد 126 ہوگئی

چین کے خود مختار علاقے تبت میں آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 126 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز اس علاقے میں آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد 515  اضافی جھٹکےمحسوس کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے میں  ہلاک  ہونے والے افراد کی تعداد 126 جبکہ زخمیوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے 5800 خیمے، سوتی  ملبوسات  اور  کمبل  متاثرہ  علاقوں میں پہنچائے گئے۔

ہنگامی  صورتحا ل  کی وزارت کے تعاون سے، کاروباری اداروں اور  تنظیموں کی طرف سے عطیہ کردہ خوراک، چولہے، برقی کمبل، ٹوپیاں اور دستانے جیسی ضروریات بھی خطے میں بھیجی گئیں ہیں۔

 



متعللقہ خبریں