تبت میں زلزلہ ،ہلاک شدگان کی تعداد 95 ہو گئی

تبت کے دوسرے سب سے بڑے شہر شیگاتسے کے قریب 10 کلومیٹر  زیر زمین آنے والے زلزلے میں 95 افراد ہلاک اور 130 افراد زخمی ہوئے

2227843
تبت میں زلزلہ ،ہلاک شدگان کی تعداد 95 ہو گئی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چین کے علاقے تبت میں صبح آنے والے زلزلے میں 95 افراد ہلاک ہوئے۔

تبت کے دوسرے سب سے بڑے شہر شیگاتسے کے قریب 10 کلومیٹر  زیر زمین آنے والے زلزلے میں مزید 130 افراد زخمی ہوئے۔

زلزلے سے خاص طور پر ٹنگری ضلع اور اس کے گرد و نواح میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا جبکہ  ہمسایہ  ملک بھارت کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چینی فضائیہ نے ماؤنٹ ایورسٹ کے دامن میں واقع اس علاقے کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر اور ڈرون بھیجے ہیں، جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے  گر گیا ہے۔

مشکل موسمی حالات اور پہاڑی علاقوں کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں خلل جاری ہے۔

علاقے میں بجلی اور پانی  کا نظام  منقطع ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 7.1 بتائی ہے۔



متعللقہ خبریں