روس کی طرف سے چین کے ساتھ اظہارِ تعزیت

صدر ولادی میر پوتن نے، تبت میں زلزلے اور اموات کی وجہ سے، چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے

2227906
روس کی طرف سے چین کے ساتھ اظہارِ تعزیت

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

کریملن سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ولادی میر پوتن نے، چین کے خود مختار علاقے تبت میں زلزلے اور اموات کی وجہ سے، عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے علاقے تبت میں صبح کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلے میں 95 افراد ہلاک اور 130 زخمی  ہو گئے ہیں۔

زلزلے کا مرکز تبت کے دوسرے بڑے شہر 'شیگاستے'  کے جوار میں  تھااور اس  کی زیرِ زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں