انڈونیشیا نے برکس کی مکمل رکنیت حاصل کر لی

ہمیں یقین ہے کہ انڈونیشیا، برکس کے فروغ و ترقی میں، فعال کردار  ادا کرے گا: بیجنگ

2227801
انڈونیشیا نے برکس کی مکمل رکنیت حاصل کر لی

انڈونیشیا نے برکس کی مکمل رکنیت حاصل کر لی ہے۔

برازیل نے، برکس کی مکمل رکنیت پر، انڈونیشیا کے لئے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں گنجان ترین آبادی والا اور بڑی ترین اقتصادیات کا حامل ملک 'انڈونیشیا' برکس کا مکمل رکن بن گیا ہے۔

چین وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "بیجنگ انتظامیہ، انڈونیشیا کو برکس رکنیت کی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ انڈونیشیا تنظیم کے فروغ و ترقی میں فعال کردار  ادا کرے گا"۔

واضح رہے کہ "برکس" ایک ایسا مخفّف ہے جسے سب پہلے 2001 میں برطانوی ماہرِ اقتصادیات' جِم او نیل' نے اپنے مقالے میں استعمال کیا۔  مقالے میں جنوبی افریقہ خارج برازیل، روس، بھارت اور چین کی اقتصادی صلاحیت  پر زور دیا گیا تھا۔

تاہم تنظیم کی شکل میں برکس کا قیام روس  کی کوششوں سے اور امریکہ اور مغربی ممالک  کی عالمی حاکمیت  کو توازن میں رکھنے کی خاطر بحیثیت ایک غیر سرکاری پلیٹ فورم کے 2009 میں عمل میں آیا۔ ایک سال بعد جنوبی افریقہ کی بھی شمولیت سے تنظیم کو "برکس" کا نام دے دیا گیا۔

ابتداء میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل 'برکس' مصر، ایتھوپیا، ایران اور متحدہ عرب امارات کی رکنیت سے وسیع ہو گئی تھی۔

رواں سال میں نئے رکن ممالک کی شرکت سے 'برکس' کے رکن ممالک کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔ تنظیم کو عالمی اقتصادیات میں بھی ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔



متعللقہ خبریں