افغانستان: وزیر برائے مہاجرین خود کش بم دھماکے میں ہلاک
افغانستان کے وزیر برائے امورِ مہاجرین 'خلیل الرحمٰن حقانی' خود کش بم دھماکے میں ہلاک
2219712
افغانستان کے وزیر برائے امورِ مہاجرین 'خلیل الرحمٰن حقانی' کے بھتیجے انس حقانی نے تصدیق کی ہے کہ حقّانی، کابل میں وزارت کی عمارت میں کئے گئے خودکش بم دھماکے میں، ہلاک ہو گئے ہیں۔
انس نے انہیں ایک "بہادر مجاہد" قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔
ایک حکومتی ذریعے کے مطابق یہ ایک خود کش دھماکہ تھا جس میں خلیل الرحمٰن حقّانی اور ان کے کچھ ساتھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں داعش نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی اور کہا تھا کہ اس حملے کا بنیادی ہدف حقانی تھے۔