بھارت میں ایک اور مسجد انتہا پسند ہندووں کے نشانے پر
بھارت میں، مساجد پر انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں میں اضافہ، تازہ ہدف 16ویں صدی کی سنبھل مسجد ہے
2219718
بھارت میں، مساجد پر انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے اورعبادت کے یہ مقامات تاریخی داستانوں کے مقابلہ کے لیے ایک میدان جنگ کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔
ہندو انتہائی دائیں بازو کے گروہوں کا کہنا ہے کہ یہ مساجد، مسلمانوں کے دورِ حکومت میں تباہ شدہ مندروں پر تعمیر کی گئی تھیں۔
اس مہم کا تازہ ترین ہدف شمالی ریاست اتر پردیش میں واقع 16ویں صدی کی سنبھل مسجد ہے جسے شاہی جامع مسجد بھی کہا جاتا ہے ۔
19 نومبر 2024 کو دائر کی گئی ایک درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسجد قدیم ہری ہر مندر کے کھنڈرات پر کھڑی ہے۔
برطانوی دور حکومت میں 1920 میں اس مسجد کو ایک "محفوظ یادگار" کے نام سے منسوب کیا گیا لیکن اب اسے قانونی چیلنجوں کا سامنا ہے جس سے اس کی تاریخی حیثیت کو خطرہ لاحق ہے۔