ایران، لبنان میں جنگ بندی کا اعلان خوش آئند ہے

خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور غزہ میں اسرائیل کے حملوں کو روکنے کے لیے تل ابیب انتظامیہ پر موثر دباؤ ڈالا جائے

2214399
ایران، لبنان میں جنگ بندی کا اعلان خوش آئند  ہے

ایران نے لبنان میں جنگ بندی ہونے  اور اس ملک کے خلاف اسرائیل کی جارحیت بند ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بیقائی نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک لبنان کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے خاتمے کا خیر مقدم کرتا ہے اور لبنانی حکومت، عوام اور مزاحمتی قوتوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

بیقائی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور غزہ میں اسرائیل کے حملوں کو روکنے کے لیے تل ابیب انتظامیہ پر موثر دباؤ ڈالے۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والا جنگ بندی کا معاہدہ مقامی وقت کے مطابق  علی الصبح 4 بجے نافذ العمل ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں