نئی دہلی: فضائی آلودگی کے سبب ہائی برڈ تعلیمی ماڈل متعارف کروانےکا فیصلہ

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی وجہ سے معطل ہونے والے اسکولوں کو 'ہائبرڈ' تعلیمی ماڈل کے ساتھ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا

2213836
نئی دہلی: فضائی آلودگی کے سبب ہائی برڈ تعلیمی ماڈل متعارف کروانےکا فیصلہ

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی وجہ سے معطل ہونے والے اسکولوں کو 'ہائبرڈ' تعلیمی ماڈل کے ساتھ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق، انڈین ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے راجدھانی میں "ہائبرڈ" تعلیم شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس تناظر میں دارالحکومت میں  تدریسی سرگرمیاں جسمانی اور آن لائن دونوں طرح سے منعقد کی جائیں گی۔

عہدیداروں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ فضائی آلودگی کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے ماسک پہنیں۔

اسکول کے اندر سرگرمیوں کو کم کرنے کی بھی تجویز دی گئی تھی۔

نئی دہلی میں ہوا کا معیار "سنگین" زمرے کے اوپری سرے سے تجاوز کر گیا، جو حالیہ دنوں میں بدترین سطح پر پہنچ گیا۔

راجدھانی میں فضائی آلودگی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے نئی دہلی میں صاف توانائی کے ایندھن کا استعمال نہ کرنے والے ٹرکوں اور اسی طرح کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

اس کے علاوہ دسویں اور بارہویں جماعت کے علاوہ تمام طلبہ کے لیے اسکولوں میں آمنے سامنے تعلیم معطل کر دی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں