افغان صوبے بغلان میں حملہ ہم نےکیا تھا:داعش

دہشت گرد تنظیم داعش نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں نہرین ضلع میں جمعرات کی شام ایک عبادت گاہ پر کیے گئے مسلح حملے کی ذمہ داری قبول کی

2213204
افغان صوبے بغلان میں حملہ ہم نےکیا تھا:داعش

افغانستان کے صوبہ بغلان میں کم از کم 10 افراد کی جان لینے والے مسلح حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی۔

دہشت گرد تنظیم داعش نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں نہرین ضلع میں جمعرات کی شام ایک عبادت گاہ پر کیے گئے مسلح حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

افغانستان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے داعش کے حملوں کو اپنی حکومت کی کمزوری تسلیم کرتے ہوئے داعش کے خلاف مبارزے میں عزم کا پیغام دیا۔

صوبے میں صوفی برادری کی عبادت گاہ میں 21 نومبر کی شام نماز کے دوران ہونے والے مسلح حملے میں کم از کم 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

افغانستان میں داعش سمیت مختلف مسلح گروپ اکثر افغان شیعوں اور مختلف گروہوں کو مسلح یا بم حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔



متعللقہ خبریں