یورپی یونین اور بطانیہ کی ایران پر نئی پابندیوں پر تہران انتظامیہ کا رد عمل
یورپی یونین کی پابندیاں "غیر قانونی" اور "غیر منصفانہ" ہیں اور پابندیوں کے دائرہ کار میں ایران کے بحری شعبے کو نشانہ بنانا "سیر و سفر کی آزادی اوربحری تجارت کی آزادی کی خلاف ورزی" ہے
ایران نے یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے کل کی نئی پابندیوں کے رد عمل میں یورپی یونین کے موجودہ صدر ملک ہنگری کے تہران میں سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق یوکرین کے ساتھ جنگ میں استعمال کرنے کے لیے روس کو بیلسٹک میزائل روانہ کرنے کے جواز میں یورپی یونین اور برطانیہ کی ایران پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے پر دفتر خارجہ کیے گئے ہنگری کے سفیر کو تہران انتظامیہ کے سخت اعتراضات سے آگاہی کرائی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین کی پابندیاں "غیر قانونی" اور "غیر منصفانہ" ہیں اور پابندیوں کے دائرہ کار میں ایران کے بحری شعبے کو نشانہ بنانا "سیر و سفر کی آزادی اوربحری تجارت کی آزادی کی خلاف ورزی" ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائل بھیجنے کے الزامات کی یوکرین کے اعلیٰ حکام کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ کسی بھی ملک کے ساتھ ایران کے دفاعی تعاون میں یورپی ممالک کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔