انڈونیشیا: لاکی۔لاکی نے دوبارہ راکھ اگلنا شروع کر دی
فلوریس میں واقع لیووتوبی لاکی۔لاکی آتش فشاں پہاڑ نے دوبارہ راکھ اگلنا شروع کر دی
انڈونیشیا کے مشرقی صوبے 'نوسا تینگارا' کے مشرقی علاقے 'فلوریس' میں واقع لیووتوبی لاکی۔لاکی آتش فشاں پہاڑ نے دوبارہ راکھ اگلنا شروع کر دی ہے۔
ولکانولوجی اور جیولوجیکل آفات میں کمی کے مرکز کے سربراہ ہادی وجیا نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لیووتوبی لاکی۔لاکی آتش فشاں پہاڑ 4 نومبر کو فعال ہوا تھا اور کل پہاڑ کے دہانے نے تین بار راکھ اُگلی ہے۔
وجیا نے کہا ہےکہ آتش فشاں پہاڑ کی راکھ تقریباً 9 کلومیٹر تک بلند ہوئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لیووتوبی لاکی۔لاکی آتش فشاں پہاڑمیں 4 نومبر کے دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
انڈونیشیا کی محکمہ آفات نے 4 نومبر کو آتش فشانی دھماکوں میں اضافے کی وجہ سے علاقے میں چوتھے درجے کا الارم جاری کر دیا تھا۔
محکمہ آفات نے دوبارہ دھماکوں کے امکان کے پیش نظر 2,600 سے زیادہ خاندانوں سے علاقے سے مستقل طور پر نقل مکانی کی اپیل کی تھی۔
"واضح رہے کہ انڈونیشیا، کُرہ ارضی کی زلزلے اور آتش فشانی بیلٹ پر واقع ہے اور ملک میں 130 فعال آتش فشاں پہاڑ موجود ہیں۔
متعللقہ خبریں
ایرانی حمایت یافہ گروہوں تواتر سے شام جنگ کرنے جا رہے ہیں
امدادی دستے روزانہ تقریباً 50 گاڑیوں کے ذریعے شام عراق سرحد پر البوکمال ضلع سے شام میں داخل ہوتے ہیں