تائیوان: حقیقی ایمونیشن کے ساتھ فوجی مشقیں
مشقوں میں فوجیوں نے تائیوان کے مقامی راکٹ لانچر 'کیسٹرل' کا استعمال کیا اور مقررہ اہداف کو کامیابی سے تباہ کیا ہے
چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے دور میں تائیوان فوج کی راکٹ لانچر یونٹ نے تائنان شہر میں واقع فوجی بیس پر مشقوں کے دوران حقیقی ایمونیشن کا استعمال کیا ہے۔
مشقوں میں فوجیوں نے تائیوان کے مقامی راکٹ لانچر 'کیسٹرل' کا استعمال کیا اور مقررہ اہداف کو کامیابی سے تباہ کیا ہے۔
فوجی مشقوں کا ہدف، چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دور میں لازمی فوجی خدمت کی مدت کو ایک سال تک بڑھانے کے بعد، فوجیوں کی راکٹ فائرنگ صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی قریب میں امریکہ بھی تائیوان کے ساتھ اسلحے کی فروخت کے سمجھوتے کر چُکا ہے۔
متعللقہ خبریں
بھارت میں ایک اور مسجد انتہا پسند ہندووں کے نشانے پر
بھارت میں، مساجد پر انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں میں اضافہ، تازہ ہدف 16ویں صدی کی سنبھل مسجد ہے
افغانستان: وزیر برائے مہاجرین خود کش بم دھماکے میں ہلاک
افغانستان کے وزیر برائے امورِ مہاجرین 'خلیل الرحمٰن حقانی' خود کش بم دھماکے میں ہلاک