روس: پوتن۔سون ہوئی ملاقات

مجھے شمالی کوریا کے محترم صدر کا مخلصانہ، گرم جوش اور رفیقانہ سلام آپ تک پہنچانے پر فخر ہے: وزیر خارجہ چوئے سون ہوئی

2206458
روس: پوتن۔سون ہوئی ملاقات

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے شمالی کوریا کی وزیر خارجہ چوئے سون ہوئی سے ملاقات کی ہے۔

روس صدارتی محل' کریملن' کے پریس سروس سے جاری کئے گئے  بیان کے مطابق، ملاقات کے دوران سون ہوئی نے کہا ہے کہ "مجھے شمالی کوریا کے محترم صدر کا مخلصانہ، گرم جوش اور رفیقانہ سلام آپ تک پہنچانے پر فخر ہے"۔

پوتن نے بھی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو سلام بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ روس کے وزیر خارجہ لاوروف اور شمالی کوریا کی وزیر خارجہ سون ہوئی کے درمیان یکم نومبر کو دارالحکومت ماسکو میں ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں وزراء نے حکمت عملی پر مشاورت کی تھی۔

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے جون میں شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ دورے کے دوران  دونوں فریقین کے درمیان "جامع حکمت عملی شراکت داری معاہدہ" طے پایا تھا۔

اطلاع کے مطابق  اس معاہدے میں کسی ایک فریق پر حملے کی صورت میں باہمی فوجی تعاون کی شق بھی شامل ہے۔

امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ روس میں شمالی کوریا کے تقریباً 10 ہزار فوجی موجود ہیں۔ ان میں سے 8 ہزار روس کے کرسک علاقے میں متعین ہیں جہاں یوکرینی فوج داخل ہوئی تھی۔



متعللقہ خبریں