ملائیشیا: اسرائیل کو اقوام متحدہ سے خارج کر دیا جائے

اگر اسرائیل، فلسطین کے معاملے میں، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیاں جاری رکھتا ہے تو اسے اقوام متحدہ سے خارج کر دیا جائے: وزیراعظم انور ابراہیم

2206253
ملائیشیا: اسرائیل کو اقوام متحدہ سے خارج کر دیا جائے

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ "اگر اسرائیل، فلسطین کے معاملے میں، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیاں جاری رکھتا ہے تو اسے اقوام متحدہ سے خارج کر دیا جائے"۔

 وزیر اعظم انور ابراہیم نے اعلان کیا ہے کہ" ہم،  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے، ایک مسّودہ  قرارداد تیار کر رہے ہیں۔ اس قرار داد میں، فلسطین کے معاملے پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی صورت میں، اسرائیل کو  اقوام متحدہ سے نکالنے کی تجویز پیش کی گئی ہے"۔

ملائیشیاپارلیمنٹ میں مذکورہ  مسّودے کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ "ملائیشیا اس 'مرکزی گروپ' میں شامل ہو گیا ہے جو بین الاقوامی عدالت انصاف سے، اقوام متحدہ کی تنظیموں کی سرگرمیوں اور وجود  سے متعلق اسرائیل کے حقِ منظوری کے بارے میں، مشورہ طلب کرنے والی قرارداد تیار کر رہا ہے"۔

انہوں نے کہا  ہےکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے منظور ہونے کی صورت میں اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کے لئے  امدادی ایجنسی 'انروا' ،غزہ، دریائے اردن کے مغربی کنارے، اردن، لبنان اور شام میں، فلسطینیوں کی مدد جاری رکھ سکے گی۔

انور نے کہا کہ" قرارداد کے مسودے پر مذاکرات جاری ہیں اور جلد ہی اسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔متن میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ اگر اسرائیل فلسطین کے معاملے میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی جاری رکھتا ہے تو اسے اقوام متحدہ سے خارج کر  دیا جائے"۔



متعللقہ خبریں