بھارت: مسافر بس وادی میں گر گئی،23 افراد ہلاک
ہندوستان ٹائمز اخبار کی رپورٹ کے مطابق، گڑھوال سے کماؤں علاقے کی طرف جانے والی ایک بس 200 میٹر گہری کھائی میں گر گئی جس میں ابتدائی طور پر 23 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے
2206220
ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں ایک بس کے وادی میں گرنے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 23 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہندوستان ٹائمز اخبار کی رپورٹ کے مطابق، گڑھوال سے کماؤں علاقے کی طرف جانے والی ایک بس 200 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔
حکام کے مطابق، حادثے میں ابتدائی طور پر 23 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ بس میں کم از کم 40 مسافر سوار تھے اور تلاش و بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
متعللقہ خبریں
بھارت میں ایک اور مسجد انتہا پسند ہندووں کے نشانے پر
بھارت میں، مساجد پر انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں میں اضافہ، تازہ ہدف 16ویں صدی کی سنبھل مسجد ہے
افغانستان: وزیر برائے مہاجرین خود کش بم دھماکے میں ہلاک
افغانستان کے وزیر برائے امورِ مہاجرین 'خلیل الرحمٰن حقانی' خود کش بم دھماکے میں ہلاک