بھارت، نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

نئی دہلی میں پابندی کے باوجود دیوالی کے دوران  عوام کی طرف سے آتش بازی کے مظاہروں کے  باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا

2205493
بھارت، نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پرکی گئی  آتش بازی کے باعث بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔

نئی دہلی میں پابندی کے باوجود دیوالی کے دوران  عوام کی طرف سے آتش بازی کے مظاہروں کے  باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس  348 تک ریکارڈ  کردہ نئی دہلی آج دنیا کا آلودہ  ترین شہر بن گیا ہے۔

ہوا کے معیار میں  گراوٹ آنے کی وجہ سے شہر میں دھند  چھائی ہوئی ہے، جس پر دارالحکومت کے  بعض مکین ماسک پہن کر آلودگی سے بچنے  کی کوشش میں ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ شمالی ہندوستان میں کھیتوں میں فضلہ جلانے سے ہوا کے معیار  میں مزید کمی واقع ہوئی  ہے۔

تہوار کے دوران ہونے والی  آتش بازی ہر سال بھارت میں فضائی آلودگی کی سطح کو مزید بگاڑ  دیتی  ہے، صوبائی  حکومتوں نے دیوالی اور موسمِ سرما  میں آتش بازی کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا  تھا۔

پابندی کی خلاف ورزی پر سزائے قید  کے باوجود ہندوؤں کی ایک کثیر تعداد  آتش بازی کرتی رہتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں