بھارت، ریاست کیرالہ میں ایم مندر میں آگ لگنے سے 150 سے زائد افراد زخمی
کیرالہ کے قصر گود علاقے کے ایک مندر میں ایک میلے کے انعقاد کے دوران آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا
2204270
بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک مندر میں منعقد ہ ایک تہوار میں آتش بازی کے مظاہرہ کے دوران آگ لگنے سے 150 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
انڈیا ٹوڈے اخبار نے پولیس حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ کیرالہ کے قصر گود علاقے کے ایک مندر میں ایک میلے کے انعقاد کے دوران آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مظاہرے کے دوران لگنے والی آگ میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔
اس واقع کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔